راولپنڈی اسلام آباد فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن (ریبجا ) کی جانب سے یوم پاکستان کے موقع پر کیک کاٹا گیا۔ مہمان خصوصی شکیل انجم تھے

اسلام آباد() راولپنڈی اسلام آباد فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن (ریبجا ) کی جانب سے یوم پاکستان کے موقع پر کیک کاٹا گیا۔کیک کاٹنے کی تقریب نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں منعقد ہوئی جسکے مہمان خصوصی این پی سی کے صدر شکیل انجم تھے جبکہ اس موقع پر عامر بٹ، سینئر فوٹو جرنلسٹ مزمل پاشا ، اسحاق چوہدری، بی کے بنگش، ریپجا کے صدر سہیل ملک،تنویر شہزاد ، طہ وارثی ، ایس ایم سہیل ، شیخ عارف، محمد عاصم ، سہیل شہزاد ، راجہ ریاض ، راجہ ظفر ،وہاب سلیم شاہد راجو، اظہر علی خان ، یاسر مرزا ، اقبال مسعود ، شفیق اعوان ، عرفان علی، زبیر عباسی ، سعد عباسی، فتح علی ، سنی غوری ، محمد آصف ، طاہر نوید ، شہزاد خان، ندیم کھوکھر، جاوید اے ملک سمیت ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر صدر سہیل ملک نے یوم پاکستان کی مناسبت سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ، حاضرین نے اس موقع پر پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگاے۔سپورٹس کمیٹی چیئرمین قیصر عباسی نے خرابی موسم کے سبب پروگرام میں شرکت نہ کر سکنے کے باوجود نیک خواہشات بھجوانے والے سینئر ممبران اظہر عابدی ، میاں خورشید، آغا مہروز ، سید ماجد اور امجد حسین کا خصوصی شکریہ ادا کیا ۔۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں