چیئرمن تحریک انصاف کے خط کا معاملہ ، سپریم کورٹ نے اعلامیہ جاری کر دیا یہ امر حیران کن ہے کہ سربمہر لفافہ موصول ہونے سے پہلے ہی دستاویز کیسے میڈیا کو جاری کیا گیا،چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو اپنی آئینی ذمہ داریوں کا ادراک ہے،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو نہ دباو میں لایا جا سکتا ہے نہ وہ کسی کی حمایت کرینگے

چیئرمن تحریک انصاف کے خط کا معاملہ ، سپریم کورٹ نے اعلامیہ جاری کر دیا

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یکم دسمبر کو سات صفحات کی درخواست مع 77 صفحات (دستاویز) چیف جسٹس پاکستان کے دفتر میں موصول ہوئی،دستاویز تیار کرنے والے وکیل کا نام اور رابطہ کی تفصیلات نہیں دی گئی،لفافے کے مطابق دستاویز انتظار حسین پنجھوتہ نے کورئیئر کی تھی،دستاویز بظاہر ایک سیاسی جماعت کی جانب سے بھیجی گئی ہے،اس جماعت کی اچھی نمائندگی وکلاء کرتے رہے ہیں۔پچھلے دنوں سپریم کورٹ میں اس جماعت کے وکلاء فوجی عدالتوں اور انتخابات کیس کو تکمیل تک لے گئے،یہ امر حیران کن ہے کہ سربمہر لفافہ موصول ہونے سے پہلے ہی دستاویز کیسے میڈیا کو جاری کیا گیا،چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو اپنی آئینی ذمہ داریوں کا ادراک ہے،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو نہ دباو میں لایا جا سکتا ہے نہ وہ کسی کی حمایت کرینگے،چیف جسٹس فائز عیسیٰ اللہ کے فضل سے اور اپنے حلف کے مطابق فرائض کی انجام دہی کرتے رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں