قومی احتساب بیورو میں اکھاڑ بچھاڑ شروع،متعدد افسران کو ڈیپوٹیشن پر دیگر اداروں میں بھیج دیا گیا،

قومی احتساب بیورو میں اکھاڑ بچھاڑ شروع،متعدد افسران کو ڈیپوٹیشن پر دیگر اداروں میں بھیج دیا گیا، نیب نےتعیناتی کےنوٹیفیکیشن بھی جاری کردیے

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سکھر میں تعینات ڈپٹی ڈائریکٹر نیب اقبال حسن کو این سی ایچ ڈی بلوچستان میں ڈپٹی ڈائریکٹر تعینات کردیا گیا،ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب پشاور ضیاء اللہ خان طورو کو ڈائریکٹر اردو سائنس بورڈ مقرر کردیا گیا اور ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب بلوچستان خاور الیاس کو ڈائریکٹر پاکستان حلال اتھارٹی بنا دیا گیا،ان کے علاوہ ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب احمد ممتاز باجوہ کو ڈائریکٹر نیشنل ڈاکومینٹیشن ونگ مقرر کردیا گیا،نیب لاہور کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد ساجدکو پاکستان سپورٹس بورڈ کوچنگ سینٹر کوئٹہ بھیج دیا گیا،سکھر میں تعینات ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب آفتاب حسن کو ڈپٹی چیف نیشنل کمیشن آن سٹیٹس آف ویمن مقرر کیا گیا اور ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب عمران یونس ڈپٹی چیف نیشنل کمیشن آن رائٹس آف چائلڈ تعینات کردیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں