ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل فیصل آباد کی کاروائی
*نجی بینک کے 27 کروڑ کی غبن کا معاملہ*
ڈائریکٹر فیصل آبد زون رائے اعجاز احمد کی ہدایت پر کاروائی کرتے ہوئے انکوائری آفیسر نے غبن کی گئی رقم ریکور کروادی
نجی بینک کی جانب سے 17 اکتوبر کو درخواست موصول ہوئی تھی
نجی بینک کے ایریا مینیجر نے مختلف بینک اکاونٹس کی رقوم غیر قانونی طریقے سے ٹرانسفر کیں۔
ایریا مینیجر عمار کیانی نے دیگر ملزمان کی ملی بھگت سے متعدد اکاونٹ ہولڈرز کی چیک بکس جاری کروائیں۔
مذکورہ چیک بکس کو استعمال کرتے ہوئے بینک اکاونٹ ہولڈرز کے مجموعی طور پر 27 کروڑ روپے اپنے رشتے داروں کی اکاونٹس میں جمع کروائے
ڈائریکٹر فیصل آباد زون رائے اعجاز احمد کی ہدایت پر انکوائری آفیسر اجمل حسین نے تحقیقات کا آغاز کیا
بہترین تکنیکی اور تحقیقاتی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے غبن شدہ رقم بینک حکام کو ریکور کروا کر دی۔
بروقت ریکوری پر نجی بینک حکام نے فیصل آباد زون کا دورہ بھی کیا
بینک حکام کی جانب سے غبن کی گئی رقم کی بروقت ریکوری پر ایف آئی اے کی کوششوں اور تعاون کو سراہا۔
ترجمان ایف آئی اے