اسلام آباد() پاکستان پیپلز پارٹی کی 56 سالہ تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے،واحد پارٹی ہے جس کے نہ صرف کارکنوں بلکہ اعلیٰ قیادت نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے،پیپلز پارٹی نے ملک کو متفقہ آئین،ایٹمی قوت بنایا، کسانوں اور مزدوروں کو انکے حقوق دیئے،یہ پارٹی غریب مزدور اور پسے ہوئے طبقے کی آواز ہے جو ہمیشہ گونجتی رہے گی،شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہیدبی بی کا فلسفہ اپنے حقوق جمہوری طریقے سے حاصل کرنا ہے،نوجوان نسل کو شہید بھٹو کے افکار سے روشناس کرانے کی ضرورت ہے، مقررین نے ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب اسلام آباد میںشہید بھٹو فاؤنڈیشن اورحلقہ این اے 55 سے امیدوار برائے قومی اسمبلی سمیرا گل کے زیراہتمام پارٹی کے 56 ویں یوم تاسیس کے حوالے سے منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، مقررین میں پیپلز پارٹی کے سینئر راہنماء فرحت اللہ بابر، پیپلز پارٹی فیڈرل کیپیٹل کے صدر راجہ شکیل عباسی ایڈووکیٹ، شہید بھٹو فاؤنڈیشن کے سی ای اوآصف خان، سنٹرل سیکرٹریٹ کے انچارج سید سبط الحیدر بخاری،حلقہ این اے 55 سے امیدوار برائے قومی اسمبلی سمیرا گل ، سنترل پنجاب کے صدر چوہدری اسد، رمضان لغاری، یٰسین آزاد، غلام ادریس خان، راجہ عنایت الرحمٰن،عذرا یونس و دیگر شامل تھے، تقریب کے اختتام پر کیک بھی کاٹا گیا۔