فائرنگ کا تبادلہ ماچھی قبیلہ کے 3 افراد راہ گیر خاتون بھی فائرنگ کی زد میں آکر جاں بحق پولیس کا فوری رسپانس 3 ڈاکو مارے گئے راکٹ لانچر برآمد 1 پولس اہلکار شہید 2 زخمی،

*تازہ اپ ڈیٹ*
*صادق آباد // کچہ ماچھکہ میں شر اور ماچھی قبائل کے درمیان دیرینہ دشمنی کی بنا پر فائرنگ کا تبادلہ ماچھی قبیلہ کے تین افراد جاں بحق سیلرا قوم کی راہ گیر خاتون بھی فائرنگ کی زد میں آکر ماری گئی ،اطلاع ملتے ہی پولیس کا فوری رسپانس ڈی پی او رضوان عمر گوندل کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی کارروائی میں تین ڈاکو مارے گئے راکٹ لانچر برآمد ایک پولس اہلکار شہید دو زخمی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا شہید اہلکار قاسم کو خراج عقیدت*

صادق آباد : تھانہ ماچھکہ کہ حدود میں شر اور ماچھی قبائل کے درمیان دیرینہ دشمنی کی بنا پر فائرنگ کا تبادلہ، ترجمان پولیس

صادق آباد : قبائل کی فائرنگ کے دوران ماچھی قبیلہ کے تین افراد جاں بحق، سیلرا برادری کی راہ گیر خاتون بھی فائرنگ کی زد میں آکر ماری گئی، ترجمان پولیس

صادق آباد : اطلاع ملتے ہی پولیس کا فوری رسپانس ڈی پی او رضوان عمر گوندل اور بھاری نفری علاقہ میں پہنچ گئی، ترجمان پولیس

صادق آباد : پولیس کارروائی کے دوران تین ڈاکو ہلاک راکٹ لانچر برآمد، ترجمان پولیس

صادق آباد : پولیس کارروائی کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید ،دو زخمی ہوئے، ترجمان پولیس

صادق آباد : ڈی پی او رضوان عمر گوندل کی قیادت میں پولیس کی علاقہ میں کارروائی جاری، ترجمان پولیس

صادق آباد: پولیس کی منہ توڑ جوابی فائرنگ کے نتیجے میں خطرناک ڈاکوعمر شر، کرمو کوش سمیت تین ڈاکو ہلاک ، راکٹ لانچر برآمد ،

صادق آباد : اے ایس پی صادق آباد سمیت سرکل ایس ایچ اوز، ایلیٹ ٹیم کچہ میں ڈی پی او رضوان عمر گوندل کی قیادت میں ڈاکوؤں کے خلاف کاروائی جاری رکھے ہوئے ہے ، ترجمان پولیس

صادق آباد : ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی میں ایک پولیس اہلکار شہید اور دو زخمی ہوئے،

صادق آباد : کانسٹیبل محمد قاسم شہید جبکہ آصف اور عبدالرزاق زخمی ہوئے ہیں،

صادق آباد : ڈاکو راکٹ لانچر اور بھاری اسلحہ کا استعمال کر رہے ہیں پولیس ڈاکوؤں کے حملے کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے،

صادق آباد : امن و امان کی صورتحال خراب کرنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، ڈی پی او رضوان عمر گوندل

صادق آباد : پولیس اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے عوام کی جان و مال کے تحفظ ہر صورت یقینی بنائے گی، ڈی پی او

صادق آباد : پولیس بکتر بند گاڑیوں، جدید اسلحہ اور بلند مورال کے ساتھ ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے، ڈی پی او رضوان عمر گوندل

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا فرض کی راہ میں جام شہادت نوش کرنے والے بہادر اہلکار قاسم کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت،

پنجاب پولیس دہشت گردوں، شرپسندوں، مجرمان کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ہے،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور

کچہ کے علاقے کو دہشت گردوں ڈاکوؤں سے پاک کرنے ہوئے پنجاب پولیس کے دوسرے جوان نے آج شہادت پیش کی،آئی جی پنجاب

آئی جی پنجاب کا کچہ کے دہشت گردوں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن جاری رکھنے کا حکم،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں