وزیر کے بھتیجے کو قتل کے جرم میں کوٹلی میں سزائے موت

کوٹلی مظفرآباد شہزادے نوجوان فرھان کے ناحق قتل کافیصلہ آگیا،ملزم مصدق کو بجرایم302bکے تحت سزاے موت ،زیر دفعہ 544_Aکے تحت دس لاکھ جرمانہ ،مقتول کو دن دہاڑے پسٹل کی گولی مارکرقتل کردیا گیاتھا،مقتول وزیر حکومت جاوید بڈھانوی کاحقیقی بھتیجا تھا۔ایڈیشنل سیشن جج نے ایک بارپھر انصاف کابول بالا کردیا،اندوناک واقع موضع بڈھان میں رونماء ہوا،تفصیلات کے مطابق مورخہ 3/5/2017کو بڈھان کھڈگوجراں کے مقام پر ایک اندوناک واقع میں سترہ سالہ نوجوان فرھان کریم ولد محمد کریم قوم گجرکوزاتی عناد و زاتی دشمنی کی بنا پر ملزم مصدق ولد پلہ خان قوم گجر نے چھپ کرقتل کردیا تھا اور موقع سے فرار ہوگیا تھا ،یہ ایک اندھا قتل تھا جسے بعد ازاں پولیس تھانہ کوٹلی کے زمہ داران نے کمال مہارت سے ٹریس کرلیا تھا،بعد ازاں پولیس ملزم کو اپنے گھر سے گرفتار کرلیا۔ملزم نے روبرو پولیس اعتراف جرم کرتے ہویے آلاقتل گواہان کی موجودگی میں بمقام چھیچھیتر سے برآمد کروایا تھا ۔دوران سماعت استغاثہ نے 22کس گواہان پیش کیے ۔
آستغاثہ کی جانب سے معروف قانون دان سابق وائس چیرمین بار کونسل چوہدری الیاس پیروی نے کی جبکہ ملزم کی طرف سے یاسر چوہدری نے دفاع کیا،گزشتہ روز اڈیشنل سیشن جج کوٹلی جناب جہانگیر احمد جرال اور ایڈیشنل ضلع قاضی ضیاء الرحیم پر مشتمل بنچ نے مشہور زمانہ کیس کا فیصلہ صادر کر کے انصاف کا بول بالا کردیا
فیصلے کمطابق ے نوجوان فرھان کے ناحق قتل کے ملزم کو مجرم قرار دیتے ہویے مجرم مصدق کو بجرایم 302bکے تحت سزاے موت ،زیر دفعہ 544_Aکے تحت دس لاکھ جرمانہ کی سزا دی
،ورثاء نے انصاف ملنے پر دلی اطمنان کااظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں