سیکیورٹی فورسز کا قلات میں ناگاؤ کے پہاڑی علاقے میں آپریشن، سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ، 2 دہشت گرد مارے گئے، اسلحہ، گولیاں اور دھماکہ خیز مواد برآمد

سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر بلوچستان کے ضلع قلات میں ناگاؤ کے پہاڑی علاقے میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ، دو دہشت گرد مارے گئے، اسلحہ، گولیاں اور دھماکہ خیز مواد برآمد،،

*آئی ایس پی آر کے مطابق* سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر بلوچستان کے ضلع قلات میں ناگاؤ کے پہاڑی علاقے میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں دو دہشت گرد مارے گئے، جب کہ اسلحہ، گولیاں اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کرلیا گیا، ہلاک دہشت گرد سیکورٹی فورسز پر حملوں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے، علاقے میں ممکنہ طور پر پائے جانے والے دیگر دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لئے کلیئرنس آپریشن بھی کیا گیا، سیکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے پرعزم ہیں،،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں