بشری بی بی کا دوران عدت عمران خان سے نکاح کا معاملہ اہم رخ اختیار کر گیا شوہر خاور مانیکا نے بشری بی بی اور عمران خان کے خلاف دوران عدت نکاح و ناجائز تعلقات کا کیس دائر کر دیا

بشری بی بی کا دوران عدت عمران خان سے نکاح کا معاملہ اہم رخ اختیار کر گیا

بشری بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے بشری بی بی اور عمران خان کے خلاف دوران عدت نکاح و ناجائز تعلقات کا کیس دائر کر دیا

میاں خاور مانیکا نے آج اسلام آباد کے سول جج قدرت کی عدالت میں نجی شکایت درج کرائی

درخواست سیکشن 494/34، B-496 ودیگر دفعات کے تحت دائر کی گئی

درخواست دائر کرتے وقت خاور مانیکا کا بیان بھی ریکارڈ کیا گیا

خاور مانیکا کی جانب سے سابقہ بیوی بشری بی بی اور عمران خان کے درمیان شادی سے پہلے ناجائز تعلقات کا الزام

تصدیق شدہ ناجائز تعلقات کی بناء پر بشری بی بی کو طلاق دینے پر مجبور ہوا، خاور مانیکا

دونوں شادی سے پہلے ہی فرار ہوگئے۔ ریکارڈ کیئے گئے بیان میں الزام

عدالت نے تین گواہوں کو نوٹسز جاری کر دیے

گواہوں میں عون چوہدری، مفتی سعید، خاور مانیکا کا ملازم شامل

مقدمے میں 496 بی کی دفعہ بھی لاگو

عدالت نے سماعت 28 نومبر تک ملتوی کر دی

ایک شہری محمد حنیف کی طرف سے دائر غیر شرعی نکاح کیس چند دن قبل واپس لیا گیا تھا

غیر متعلق ہونے کی بناء پر پہلے والی درخواست واپس ہوئی

خاور مانیکا کی جانب سے مدعی بننے پر غیر شرعی نکاح و مبینہ ناجائز تعلقات کا کیس اہمیت اختیار کر گیا
بشری بی بی اور عمران خان کے خلاف درخواست، خاور مانیکا کے ریکارڈ کرائے گئے بیان کی تفصیلات*

بشری بی بی سے 1989 میں شادی ہوئی،خاور مانیکا

چئیرمین پی ٹی آئی کی مداخلت سے پہلے ہماری شادی شدہ زندگی خوشگوار تھی،خاور مانیکا

عمران خان پیری مریدی کی آڑ میں ہماری خانگی زندگی میں داخل ہوئے، خاور مانیکا کا بیان

عمران خان نے پیری مریدی کی آڑ میں میری غیر موجودگی کے دوران گھنٹوں میرے گھر رہنا شروع کیا،خاور مانیکا

رات گئے تک گفتگو کیلئے عمران نے سمز اور موبائل فون بشریٰ کو بھجوایا ، مانیکا

بشریٰ بی بی کو سمز اور موبائل فرح گوگی کے ذریعے پہنچایا گیا ، خاور مانیکا

آدھی آدھی رات تک عمران سے گفتگو پر بشریٰ بی بی سے میرا جھگڑا بھی ہوا ، خاور مانیکا

بشریٰ بی بی نے میرے اعتراض پر معاملے کو روحانیت کا پردہ ڈال کر رد کیا ، خاور مانیکا

عمران بشریٰ ناجائز تعلقات اسلام آباد میں پی ٹی آئی دھرنا کے دوران قائم ہوئے ، مانیکا

بشریٰ کو پہلی طلاق اس نیت سے دی کہ وہ میرے تحفظات کو سیریس لے ، خاور مانیکا

بشریٰ بی بی کو غلطی کا احساس دلا کر والدہ کے ذریعے رجوع کرنا چاہتا تھا ، مانیکا

عمران اور بشریٰ نے دوران عدت ہی نکاح کر کے یہ موقع آنے ہی نہ دیا ، خاور مانیکا

فرح گوگی کے ذریعے پرانی تاریخ میں طلاق نامہ بنوانے کیلئے دباؤ ڈالا گیا ، مانیکا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں