*سپریم کورٹ کی جانب سے بحریہ ٹاؤن قبضہ کیس میں حکم نامہ جاری*

▪️ *بیرون ملک سے آنے والی 35 ارب کی رقم حکومت پاکستان کو دی جائے، عدالتی حکم نامہ*
▪️ *کل 65ارب میں سے بیرون ملک سے آئے 35 ارب جو کہ 190 ملین پاونڈز کی صورت برطانیہ میں منجمد اکاونٹ کی بحالی کے بعد پاکستان آئے، وفاقی حکومت کو ملیں گے*
▪️ بحریہ ٹاون کی جانب سے پاکستان میں اندرونی طور پر جمع کئے گئے 30 ارب روپے سندھ حکومت کو ملیں گے
▪️ *عدالتی کاروائی کے دوران سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاؤن کی جانب سے زمین پر قبضے پر بھی حکم نامہ جاری کیا*
▪️ بحریہ ٹاؤن نے اضافی زمین پر بھی قبضہ کررکھا ہے، عدالتی حکم نامہ
▪️ *سروے رپورٹ کے مطابق بحریہ ٹاؤن کا 3000 ایکڑ سے زائد زمین پر ناجائز قبضہ ہے، عدالتی حکم نامہ*
▪️ بحریہ ٹاؤن نے ادائیگیاں نہیں روکیں بلکہ مزید زمین پر بھی قبضہ کیا، عدالتی حکم نامہ
▪️ لوگ زمین کا ایک ٹکڑا خریدنے کیلئے عمر بھر کی جمع پونجی لگاتے ہیں،سب خرچ جرنے کے بعد ڈویلپر کے رحم کرم پر ہوتے ہیں، عدالتی حکم نامہ
▪️ بحریہ ٹاؤن نے یکطرفہ طور پر اقساط کی ادائیگی روکی، عدالتی حکم نامہ
▪️ *سپریم کورٹ نے برطانیہ سے آئی ملک ریاض کی رقم کو ریاست پاکستان کے حوالے کر دیا*
▪️ یہ رقم برطانیہ میں قانونی کاروائی کی وجہ سے منجمد تھی
▪️عدالتی حکم کے مطابق یہ فیصلہ نیب کی ان معاملات میں جاری تحقیقات اور کاروائی پر کوئی قدغن آئید نہیں کرتا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں