پاکستان سے تشریف لائے ہوئے آرٹسٹوں کی ٹریڈ کوآرڈینیٹر یورپ ن لیگ چوہدری امانت حسین مہر کے آفس آمد۔
مہمانوں کی تواضع لذیز پاکستانی کھانوں سے کی
سپین کے معروف بزنس مین اور ٹریڈ کوآرڈینیٹر یورپ مسلم لیگ ن چوہدری امانت حسین مہر کی جانب سے پاکستان سے تشریف لائے ہوئے فنکاروں سج گیا پنجاب کے ثقافتی شو کی ٹیم انٹرنیشنل پرموٹر آرٹس زبیر عالم ۔۔ ، معروف ایکٹر دیدار ۔۔، نیناں خان ،۔۔ نرمل شاہ اور حنا شاہین ،کے اعزاز میں اپنے آفس میں ایک پرتکلف ظہرانے کا اہتمام کیا ۔
اس موقع پر میزبان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا فنکار ہمارے ملک اثاثہ ہے اچھے فن کی پرفارمنس اور پاکستان کی ثقافت کو اجاگر کرنا چاہے تاکہ ہم یورپین قوم کو ملک پاکستان کا روشن چہرہ دیکھا سکیں
چوہدری امانت حسین مہر نے کہا کہ ہمیں فحاشی سے پاک ملکی ثقافتی حوالے سے میوزیکل پروگرام کروانے چاہیے جس میں ہمارا بھرپور تعاون رہے گا
اس موقع سنگر نرمل نے میڈیم نورجہاں کے گانے سنا کر حاظرین محفل سے خوب داد وصول کی
فنکاروں کی پرفارمنس پر حوصلہ افزائی کرتے ہوئے تحائف بھی پیش کیے
آخر میں فنکاروں نے میزبان کی بے لوث میزبانی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے چوہدری امانت حسین مہر کو ٹریڈ کوآرڈینیٹر یورپ نامزد ہونے پر مبارک باد پیش کی اور انکی مزید کامیابیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا