کراچی ،سندھی مسلم سوسائٹی میں پنجاب سے آئی پولیس پر کراچی کے نجی ٹی وی مالک اور غنڈوں کا تشدد پنجاب پولیس کے افسر سمیت دو افراد زخمی کراچی کے ٹی وی کا مالک پنجاب میں دو کروڑ کا فراڈ کرکے آیاتھا
کراچی کے علاقے سندھی ملسم سوسائٹی میں پنجاب سے مبینہ ملزم کی تلاش میں آئی پولیس نے چھاپہ مارا،پولیس حکام کا دعوی ہے چھاپے کے دوران مشتعل افراد نے پولیس پارٹی کو تشدد کا نشانہ بنایا جس سے پنجاب پولیس کے سب انسپیکٹر اعجاز احمد سمیت دو افراد زخمی ہوئے،پولیس کے ہمراہ موجود مدعی کا کہنا تھا،ملزم کے خلاف فراڈ کا مقدمہ پنجاب میں درج تھا،کراچی پولیس اور محکمہ داخلہ کو اطلاع کرنے کے بعد پولیس موقع پر پہنچی تو تشدد کیا گیا،واقعے کے بعد متعدد افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی،