شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے کی گاڑی دہشت گردوں کی نصب کردہ آئی ای ڈی سے ٹکرا گئی، دو اہلکار شہید

شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے کی گاڑی دہشت گردوں کی نصب کردہ آئی ای ڈی سے ٹکرا گئی، دو اہلکار شہید،

*آئی ایس پی آر کے مطابق* شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے کی گاڑی دہشت گردوں کی نصب کردہ آئی ای ڈی سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں دو اہلکار شہید ہوگئے، جن میں کرک کے 33 سالہ لانس نائیک احسان بادشاہ اور لانس کرم کے 30 سالہ نائیک ساجد حسین شامل ہیں، علاقے میں موجود کسی بھی دہشت گرد کے خاتمے کے لئے سینی ٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا، ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں اور بہادر سپاہیوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں،،

اسلام آباد

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی شمالی وزیرستان میں فورسز کے قافلے پر حملے کی مذمت

بلاول بھٹو زرداری کا فورسز کے جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس

فورسز پر حملے کرنے والے ملک دشمن عبرت ناک انجام کو پہنچیں گے ‘بلاول بھٹو زرداری

بلاول بھٹو زرداری کا شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار
سابق صدر آصف علی زرداری

سابق صدر آصف علی زرداری کی شمالی وزیرستان میں فورسز کے کافلے پر حملے کی مذمت

آصف علی زرداری کا فورسز کے جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس

آصف علی زرداری کی شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں