نارووال گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے ۔گیارہ سالہ اسجد علی کا قاتل خالہ زاد بھائی نکلا
بتایا جاتا ہے کہ ظفروال کے نواحی گاؤں لنگرکے کے رہائشی محمد اسلام کے گیارہ سالہ بیٹے اسجد علی کا قاتل اس کی خالہ کا بیٹا نکلا زرائع کا کہنا ہے کہ گیارہ سالہ اسجد علی دو دن کے لیے اپنی حقیقی خالہ کے گھر موضع دہمتھل چھٹیاں گزارنے کے لیے آیا ہوا تھا کہ سموگ کی چھٹیاں ختم ہونے پر خالہ نے اپنے جواں سالہ بیٹے رافع کو مقتول اسجد علی کو اس کے گھر چھوڑنے کے لیے بھیجا اور راستے میں جواں سالہ رافع کی نیت کو شیطان نے ورغلایا جس پر رافع نے مقتول اسجد علی کو اپنی حوس کا نشانہ بنانے کے بعد گیارہ سالہ معصوم اسجد علی کے گلے میں پھندا ڈال کر قتل کر دیا اور لاش کو قبرستان میں پھنیک دیا پوسٹمارٹم میں مقتول کے ساتھ زیادتی ثابت ہو گئی ہے ملزم ابھی تک فرار ہے پولیس ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے ما رہی ہے یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ مقتول والدین کی اکلوتی اولاد تھا