اسلام آباد کی مقامی عدالت نے فراڈ کے مقدمہ میں گرفتار فواد چوہدری کے پروڈکشن آرڈر اور میڈیکل ٹیسٹ کروانے سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ یاسرمحمود نے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کے خلاف کیس کی سماعت کی۔ فواد چوہدری کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت پیش نہ کیا جاسکا۔ فواد چوہدری کے وکیل فیصل چوہدری اور قمر عنایت راجہ عدالت پیش ہوئے۔ وکلا کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ فواد چوہدری کو عدالت پیش کرنے کے بجائے ان کی ای اٹنڈنس لگا دی گئی۔ فواد چوہدری کا پوسٹ کووڈ ٹیسٹ کروانا ہے۔ یہ لوگ عدالتی احکامات کی بھی تعمیل نہیں کر رہے۔ وکیل فیصل چوہدری نے عدالت سے فواد چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی استدعا کی۔ عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ فواد چوہدری کے خلاف تھانہ آبپارہ میں فراڈ کا مقدمہ درج ہے۔