سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف ریفرنسز پر شوکاز نوٹس کرنا ہے یا ریفرنسز خارج ہوں گے؟ کونسل کی مشاورت مکمل،، چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی صدارت میں اہم اجلاس ختم ہوگیا

سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف ریفرنسز پر شوکاز نوٹس کرنا ہے یا ریفرنسز خارج ہوں گے؟ کونسل کی مشاورت مکمل،، چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی صدارت میں اہم اجلاس ختم ہوگیا

جسٹس مظاہر نقوی کیخلاف جوڈیشل کونسل کی کارروائی میں بڑی پیش رفت سامنے آگئی،، ذرائع کے مطابق شکایت کنندگان کے دلائل مکمل ہو گئے. دوران اجلاس شکایت کنندگان نے تمام شواہد اور متعلقہ دستاویزات کونسل کے سامنے رکھے. کونسل میں جسٹس مظاہر نقوی کے اعتراضات کا بھی جائزہ لیا گیا. جسٹس مظاہر نقوی بھی جوڈیشل کمیشن اجلاس میں موجود تھے. جسٹس مظاہر نقوی کے اعتراضات منظور ہونگے یا مسترد؟ جسٹس مظاہر نقوی کو دوسرا اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کرنا ہے یا نہیں؟ سپریم جوڈیشل کونسل کے ممبران کے درمیان مشاورت مکمل، خواجہ حارث نے حتمی فیصلے تک کی کارروائی مکمل ان کیمرا رکھنے کی استدعا کر دی. کونسل نے تمام فریقین کو اجلاس کی کارروائی پبلک کرنے سے روک دیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں