سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس آج دوپہر تین بجے تک ملتوی کر دیا گیا،جسٹس مظاہر نقوی کے کونسل ارکان پر اعتراضات سمیت شکایات کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا

سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس آج دوپہر تین بجے تک ملتوی کر دیا گیا،جسٹس مظاہر نقوی کے کونسل ارکان پر اعتراضات سمیت شکایات کا کل دوبارہ جائزہ لیا جائے گا

چیف جسٹس قاضی فائزعیسی کی سربراہی میں سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس ہوا،، ذرائع کے مطابق اجلاس میں جسٹس مظاہر علی نقوی کی جانب سے اُن کے وکیل خواجہ حارث پیش ہوئے، خواجہ حارث نے جسٹس مظاہر نقوی کا خط کونسل میں پیش کیا، خط میں سپریم کورٹ میں دائر آئینی درخواست کے فیصلے تک کونسل کی کارروائی موخر کرنے کی استدعا کی گئی،،

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں جسٹس مظاہرنقوی کےخلاف شکایت کنندہ کی کونسل میں حاضری لگائی گئی،، جبکہ اجلاس میں ڈی سی لاہور، ایل ڈی اے، کنٹونمنٹ حکام سمیت ٹاون انتظامیہ حکام کی حاضری بھی لگائی گئی،
قبل ازیں سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس طارق مسعود کے خلاف درخواست متفقہ طور پر خارج کرنے کا فیصلہ کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں