خانپور کے نواحی قصبہ خورشید آباد کے پرائمری سکول میں پانچ سالہ طالبعلم کے جھلسنے کا واقع کس وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے نوٹس لے لیاوزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر نگراں وزیر تعلیم پنجاب منصور قادر خانپور پہنچ گئے

خان پور : تحصیل خانپور کے نواحی قصبہ خورشید آباد کے پرائمری سکول میں پانچ سالہ طالبعلم کے جھلسنے کا واقع کس وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے نوٹس لے لیاوزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر نگراں وزیر تعلیم پنجاب منصور قادر خانپور پہنچ گئے
وزیر تعلیم پنجاب کی گورنمنٹ پرائمری سکول خورشید آباد خانپور آمد وزیر تعلیم منصور قادر نے سکول کا دورہ ، اساتذہ اور اہل علاقہ سے ملاقات کی
وزیر تعلیم سکول میں جھلسنے والے پانچ سالہ طالبعلم عبدالہادی کے گھر گئے وزیر تعلیم منصور قادر نے معصوم بچے کی عیادت اور ورثاء سے ملاقات کی
صوبائی وزیر تعلیم منصور قادر نے کہا کہ
وزیر اعلیٰ پنجاب نے سکول میں طالبعلم کے جھلسنے کا سخت نوٹس لیا ہے ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر میں آپ کی عیادت کے لیے حاضر ہوا ہوں : سکول میں آگ لگانے اور طالبعلم کے جھلسنے کی مکمل اور شفاف انکوائری کرائی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر اعلیٰ تحقیقاتی ٹیم سکول پہنچ رہی ہے۔ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ پر ذمہ داران کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے متاثرہ طالبعلم کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے ڈپٹی کمشنر طالبعلم کو ہسپتال منتقل کرتے ہوئے ورثاء کو بھی سہولیات فراہم کریں۔ڈپٹی کمشنر متاثرہ بچے کے علاج معالجہ کو براہِ راست مانیٹر کریں۔ صوبائی وزیر تعلیم منصور قادر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں