نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی چکوال پہنچے اور مدرسہ میں تشدد و زیادتی کا نشانہ بننے والے متاثرہ بچوں اور ان کے والدین سے ملاقات کی اور انہیں انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی،
وزیراعلی کو متعلقہ حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ گھناؤنے فعل کے مرتکب دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور ملزمان کی نشاندہی سی سی ٹی وی ویڈیوز کی مدد سے کی گئی،ملزمان کو متاثرہ بچوں اور ان کے والدین کے بیانات کی روشنی میں گرفتار کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے افسوس ناک واقعہ کے بارے میں معلومات حاصل کی اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انتہائی افسوس ناک واقعہ ہے،ذمہ داران قانون کے مطابق سزا سے نہیں بچ پائیں گے اور متاثرہ بچوں کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔بچے ہمارا مستقبل ہیں اور ان کو تحفظ فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے، بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزمان کو کڑی سزا دلوائی جائے گی۔