ٹیلن نیوز نکلتے ہی مالی بحران کا شکار مظہر برلاس کے بعد اطہر کاظمی بھی فارغ یوتھیوں کی سوشل میڈیا پر اطہر کاظمی کے لئے مہم

پاکستان میں 2011 میں عمران خان پراجیکٹ میں شامل اینکروں کی شامت آگئی ہے
لاہور سے آنے والے ٹیلن نیوز HD کی انتظامیہ نے ہاتھ کھڑے کردئے ہیں
ٹیلن نیوز کے منیجنگ ڈائریکٹر ملک کے ممتاز میڈیا پرسن یوسف بیگ مرزا ہیں جو تین مرتبہ پاکستان ٹیلی وژن کے مینیجنگ ڈائریکٹر رہ چکے ہیں اس کے علاوہ دنیا ٹی وی 92 نیوز HD اور متعدد میوز چینل لانچ کرچکے ہیں
وہ ٹی وی کی دنیا کا معتبر نام اور چینل کی کامیابی کے ضامن ہیں ان کا نام ہی کافی ہے
ٹیلن نیوز سیالکوٹ میں سپورٹس کے بزنس سے وابستہ چودھری پرویز الہی کے دوست اور مسلم لیگ قائد اعظم کے رہنما سلیم بریار ہیں جن کے بیٹے نے پی ٹی آئی میں شامل ہوکر ضمنی انتخاب لڑا اور ایم پی اے بن گئے تھے وہ سابق وزیر اعلی عثمان بزدار لے پرنسپل سیکرٹری طاہر خوشنود کی سمدہی بھی ہیں
طاپر خوشنود لی بیٹی کی شادی پر ایک ارب 20 کروڑ لی سلامیاں ملی تھیں
ممتاز صحافی ندیم رضا اس ٹی وی کے نیوز کے سربراہ تھے جبکہ پی ٹی وی کے سابق ڈائریکٹر نیوز فیاض وڑائچ ڈائریکٹر نیوز تھے
جنرل باجوہ کے انٹرویو سے شہرت پانے والے نیوز ون کے سابق اینکر شاہد میتلا اسلام آباد میں ڈائریکٹر نارتھ تھے
یوسف بیگ مرزا نے دونوں ندیم رضا اور شاہد میتلا کا فارغ کرواکر اپنا تسلط بڑہالیا تھا
انہوں نے جی ٹی وی سے پاکستان کے مایہ ناز اینکر ممتاز کالم نگار اور تحقیقی صحافت سے شہرت حاصل کرنے والے روف کلاسرہ کو 50 لالھ کے لگ بھگ ماہانہ مشاہرہ پر میں اینکر رکھا
ان سے ٹیلن نیوز نے دوسال کا معاہدہ کیا لیکن چند ماہ بعد عملہ کے کئی درجن افراد کو نکال کر اینکرز کی تنخواہیں کم کرنے کا مطالبہ کردیا
روف کلاسرہ نے ٹیلن نیوز کی انتظامیہ کی بات ماننے سے انکار کرتے ہوئے عدالت جانے کی دہمکی دی
ان کا ٹیلن نیوز انتظامیہ کا تنازعہ جاری ہے
ایران کے دورے پر گئے ہوئے اینکر مظہر برلاس کو واپسی پر فارغ کردیا مظہر برلاس جی ٹی وی کے اینکر تھے اور روزنامہ جنگ کے کالم نگار ہیں
برطانیہ سے آئے ہوئے تحریک انصاف اور عمران خان کی حمائیت سے شہرت پانے والے اطہر کاظمی کو بھی فارغ کردیا گیا ان کی حمائیت میں سوشل میڈیا پر مہم چل رہی ہے جس میں یہ دعوی کیا جا رہا ہے کہ لیجئے ایک اور سچے اور کھرے اطہر کاظمی سے بھی استعفی لے لیا گیا۔
کاشف عباسی،ماریہ میمن،سمیع اشرف، احتشام امیرالدین،اسد للٰہ خان, طارق متین یہ سب کھری بات کرنے والے لوگ ہیں ۔ سب آف ائیر ہوگئے ہیں
کوئی صحافی تنظیم احتجاج کرتی ہوئی نہیں نظر آ رہی ۔۔۔ سب مر گئے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں