جموں: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع ڈوڈہ کے علاقے اسار میں پیش آنے والے ایک سڑک حادثے میں کم از کم پینتیس (35)افراد جاں بحق اور 20کے قریب زخمی ہوگئے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مقامی لوگوں نے صحافیوں کو بتایا کہ ایک مسافر بس ڈوڈہ کے علاقے ترنگل اسارکے قریب اس وقت حادثے کا شکار ہوئی جب وہ کشتواڑ سے جموں جارہی تھی۔انہوں نے کہا کہ حادثے میں بس میں سوارتمام 55افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ ایک سرکاری عہدیدا نے بتایا کہ زخمیوں میں سے35افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ اور امدادی تنظیم” ابابیل ”کے رضاکار زخمیوں کو نکالنے کے لیے موقع پر پہنچ گئے۔