غیر قانونی افغان شہریوں کی اپنے وطن واپسی کا سلسلہ جاری اب تک کل 228,574غیر قانونی طور پر رہنے والے افغان باشندوں کی اپنے وطن واپسی ہوچکی ہے
31 اکتوبر کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد بھی غیر قانونی افغان باشندوں کا اپنے وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے
حکومت پاکستان نے غیر قانونی غیر ملکی افراد کے محفوظ انخلاء کو یقینی بنانے کے لئے عملی اقدامات کئے ہیں
*افغان باشندوں کی باعزت طریقے سے افغانستان واپسی کے لئے دیگر اقدامات کے علاؤہ ان کی عارضی رہائش کے لئے مختلف اضلاع میں تمام سہولیات سے آراستہ ٹرانزٹ کیمپس قائم کئے گئے ہیں*
بذریعہ طورخم اور چمن بارڈر روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں افغان شہری اپنے وطن واپس جا رہے ہیں
رضاکارانہ طور پر افغانستان واپسی کے لئے افغان باشندوں کی بڑی تعداد چمن اور طورخم بارڈر پر موجود ہے
*15 نومبر* کو *2225* غیر قانونی افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے
*2225* افغان شہریوں میں *604* مرد، *534* خواتین اور *1,087* بچے اپنے ملک چلے گئے
افغانستان روانگی کے لیے *219* گاڑیوں میں *522* خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے
اب تک کل *228,574* غیر قانونی طور پر رہنے والے افغان باشندوں کی اپنے وطن واپسی ہوچکی ہے۔