اسرائیلی کمپنی کے ساتھ معاہدے کے پاداش میں عراقی اسپیکر کو برطرف کردیا گیا

اسرائیلی کمپنی کے ساتھ معاہدے کے پاداش میں عراقی اسپیکر کو برطرف کردیا گیا

عراق کی وفاقی عدالت نے محمد الحلبوسی کو ایک صہیونی کمپنی کے ساتھ معاہدے کے پاداش میں پارلیمنٹ کے اسپیکر کے عہدے سے برطرف کر دیا۔
سحر ٹی وی کے مطابق
عراق کی وفاقی عدالت نے عراقی پارلیمنٹ کے ایک رکن الدیلمی کی جانب سے عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے خلاف دائر کئے جانے والے مقدمے کی سماعت کی جس میں دعوی کیا گيا تھا کہ الحلبوسی نے ایک ایسی غیر ملکی کمپنی کے ساتھ سمجھوتہ کیا کہ جس کے سربراہ صیہونی حکومت کے وزیراعظم نیتن یاہو تھے جبکہ اس کمپنی کا ایک اہم مقصد بغداد تل ابیب تعلقات کی بحالی تھا۔

عراقی عدالت نے کہا ہے کہ تحقیقاتی جائزے کے بعد عدالت اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ چودہ نومبر سے مصطفی حمود الدیلمی کو الحلبوسی کی برطرفی کے بعد ان کی جگہ پارلمینٹ کا اسپیکر بنا دیا جائے۔عدالت نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ حتمی ہے جسے سب کو ماننا پڑے گا۔ الحلبوسی نے اپنے خلاف عدالت کے اس فیصلے کو عجیب فیصلہ قرار دیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں