سابق رکن قومی اسمبلی اور PTM رہنما علی وزیر کو ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس نے گرفتار کر لیا
پولیس کے مطابق علی وزیر کو کوئیٹہ سے آتے ہوئے درہ زندہ کے قریب گرفتار کیا گیا۔ علی وزیر پرائیویٹ گاڑی میں سفر کررہے تھے۔ پولیس کے مطابق سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر اس وقت درابن تھانہ پولیس کی حراست میں ہیں جبکہ پی ٹی ایم رہنماؤں کے مطابق علی وزیر تھانہ سے نامعلوم مقام پر منتقل کیا جاچکا ہے