مظفرگڑھ میں آٹھویں چار روزہ تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی کا فائنل راؤنڈ اختتام پذیر ہوگیا۔آج کے فائنل راؤنڈ میں پری پیئرڈ کیٹیگری کے 43ڈرائیورز نے حصہ لیا۔فنشنگ پوائنٹ پر سب سے پہلے تیمور خواجہ کی گاڑی 2گھنٹے 24 منٹ 36 سیکنڈ میں پہنچی

مظفرگڑھ میں جاری آٹھویں چار روزہ تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی کا فائنل راؤنڈ اختتام پذیر ہو گیا۔فائنل راؤنڈ میں پری پیئرڈ کیٹیگری کی گاڑیوں کے کل 43ڈرائیورز نے حصہ لیا۔ریلی کا کل ٹریک 195 کلو میٹر کا بنایا گیا جو مظفرگڑھ ،لیہ اور کوٹ ادو کے علاقوں پر مشتمل تھا۔سٹارٹنگ پوائنٹ سے سب سے پہلے ذین محمود کی گاڑی روانہ ہوئی۔اور فنشنگ پوائنٹ پر سب سے پہلے تیمور خواجہ کی گاڑی 2گھنٹے 24منٹ اور 36 سیکنڈ پر پہنچی۔فنشنگ پوائنٹ پر دوسرے نمبر پر شہریار کی گاڑی 2گھنٹے 25منٹ 32سیکنڈ پر پہنچی۔
ڈرائیورز نے کہا کہ ٹریک کافی دشوار ہے اور وہ ٹریک پر فوکس رکھنے پر یقین رکھتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں