امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی قطر میں حماس کے سربراہ اسماعیل ھنیئہ سے ملاقات

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی قطر میں حماس کے سربراہ اسماعیل ھنیئہ سے
ملاقات

سراج الحق سے ملاقات میں حماس کی مرکزی قیادت بھی موجود تھی

جماعت اسلامی کے ڈائریکٹر امور خارجہ آصف لقمان قاضی بھی موجود تھے

اسماعیل ھنئیہ نے غزہ کی موجودہ صورت حال پر مکمل بریفنگ دی ،قیصر شریف

جماعت اسلامی اورپاکستانی قوم کا شکریہ
ادا کرتے ہیں ، اسماعیل ھنئیہ

پوری پاکستان قوم اور امت مسلمہ آپ کے ساتھ کھڑی ہے ، سراج الحق

19 نومبر لاہور میں تاریخی غزہ مارچ میں خطاب کی دعوت دی ، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق چھ روزہ دورے کے بعد پاکستان واپس پہنچ گئے

گذشتہ چھ روز میں انہوں نے ایران ، ترکیہ اور قطر کا دورہ کیا ، قیصر شریف

سراج الحق آج سیالکوٹ میں فلسطین کنونشن سے خطاب کریں گے

دورے کا مقصد فلسطین کی صورت حال پر امت مسلمہ کا مشترکہ لائحہ عمل ہے

جماعت اسلامی قدرمشترک اور دردمشترک کی بنیادوں پر امت کے اتحاد کی جدوجہد
کر رہی ہے،

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی تہران میں رہبر ایران کے مشیر برائے امور خارجہ آیت اللہ آغا قمی اور دیگر رہنماؤں سے
ملاقات کی

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی ترک
پارلیمنٹ کے سپیکر نعمان قرتولموش سے ملاقات ہوئی غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا

سراج الحق نے غزہ کو بچانے کےلیے ترکیہ سمیت مسلم ممالک کی حکومتوں کے مشترکہ کردار پر زور دیا۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے استنبول میں فلسطین مارچ سے خطاب کیا

‏امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے عالمی اسلامی تحریکوں کے رہنماوں سے ملاقاتیں کیں
سراج الحق نے ترکیہ میں سیاسی جماعتوں کے سربراہان سے ملاقاتیں کی ، قیصر شریف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں