دو لاکھ 40 ہزار روپے پر پی ٹی آئی دور میں پی ٹی وی میں بھرتی ہونے والے ایگزیکٹو پروڈیوسر عون ساہی کی تنخواہ دو سال کے قلیل عرصہ میں ایک ملین روپے ماہانہ سے کراس کرگئی انہیں وفاقی حکومت کے اس پے سکیل میں بھرتی کیا گیا جس کو ابھی تک پی ٹی وی بورڈ نے منظور نہیں کیا نگران حکومت کے لاڈلے وزیر اطلاعات مرتضٰی سولنگی نے دبائو ڈال کر اشتہار دئیے بغیر ESpS میں غیر قانونی طور پر 3 سال کے کنٹریکٹ پر بھرتی کیا
کیا نگران حکومت تمام اصول اور قواعد سے بالاتر ہے ؟
کیا مرتضٰی سولنگی اور سیکرٹری ظہور احمد کا احتساب کرنے والا کوئی نہیں ہے ؟
کیا پی ٹی وی میں لوٹ مار کرنے والوں کے پیچھے کوئی طاقتور حساس ہاتھ بھی ہے؟
کیا کوئی حساس عہدے پر براجمان شخص کی من مانیوں اور نا اہل افراد کی سرپرستی سے پی ٹی وی نے ملکی سالمیت کے لئے مسائل اور بھارتی میڈیا کو پاکستان کے دفاعی اداروں پر انگلی اٹھانے کا موقع دیا
کیا حساس اداروں کے افراد احتساب سے بالاتر ہیں ؟
کیا دس لاکھ روپے تنخواہ لینے والا عون ساہی سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات کی خرابی کا ذمہ دار ہے تو اسے کون طاقتور شخص OSD بنا کر بچانے کی کوشش کررہا ہے ؟
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ملک سے کرپشن اور نا اہلی کا تہیہ کیا تھا ان کے مشن کا وزارت اطلاعات میں کون مذاق اڑا رہا ہے ؟
قبلہ سید عاصم منیر صاحب اپنی منجی تھلے بھی اب ڈانگ پھیرلیں ظہور احمد جیسے نااہل اور اعلی عہدوں کی خاطر وزرا اور سیاسی افراد کے مفادات کا تحفظ کرنے والے افراد آپ کی ٹیم کا حصہ ہوسکتے ہیں ؟
پی ٹی وی ورلڈ میں 75 ہزار روپے ماہانہ معاوضہ لینے والی جاٹوں کو پی ٹی وی نیوز میں 6 لاکھ روپے ماہانہ دینے کا معیار کیا ہے ؟
پی ٹی وی میں نگران دور حکومت میں لوٹ مار کا بازار گرم تھا
ڈائریکٹر پرسانل اینڈ ایڈمن فرحت عباس جنجوعہ نے اپنے رشتہ داروں کا لاہور سنٹر پر بھرتی کرواکر انہیں اسلام آباد لاکر ان کے عہدے بھی بڑھائیے اور تنخواہوں میں بھی اضافہ کردیا
پی ٹی وی میں بڑے پیمانے پر بے ضابگیوں اور بھرتیوں کا الیکشن کمیشن نے بھی نوٹس نہیں لیا الیکشن کمیشن کے کنٹریکٹ پر سیکرٹری عمر حمید بھی سرکاری اداروں میں الیکشن پر اثر انداز کو نہ رکواسکے جبکہ چیف الیکشن کمشنر تو اپنے رویہ سے پارٹی بنتے جاتہے ہیں
ڈیجیٹل میڈیا ونگ میں بھرتیوں کا اشتہار دیا گیا لیکن لوگ ایک ماہ قبل سیٹوں پر آکر بیٹھ گئے
ایک وزیر کی خواہش پر اس کے دفتر میں خواتین کو look after کرنے کے لئے پی ٹی وی کے پروگرام فنڈ سے 175000 پر ایک خاتون بھرتی کرلی گئی
وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ جو خود میڈیا کے معاملات کو کئی لوگوں سے بہتر سمجھتے ہیں اس سارے گند میں لاتعلق بن کر رہ گئے
پی ٹی وی میں جاری لوٹ مار کو نگران حکومت نے نہیں روکا چند مخصوص افراد تجزیہ نگار بن کر مستقل ہر ماہ 6 لاکھ سے 12 لاکھ جونکوں کی طرح وصول کررہے ہیں

پی ٹی وی نیوز اور کرنٹ افئیرز پر پاکستان اور مسلم اُمّہ کی دشمن طاقتوں کی پھیلائی گئی حمایت میں فیک نیوز چلانے والے ڈائیریکٹر نیوز اینڈ کرنٹ افئیرز کو بچانے کیلیے او ایس ڈی بنا کر چھپا تو لیا گیا ہے لیکن کیا کوئی یہ سوال بھی پوچھے گا کہ نگران حکومت میں کس اختیار کے تحت اس شخص کی تنخواہ دس لاکھ سے زائد مقرر کی گئی؟ اس سرکاری حکم نامے کو غور سے پڑھیں، عون ساہی کا کانٹریکٹ 19 اکتوبر کو تین سال کیلیے مزید بڑھا کر آٹھ لاکھ ستر ہزار 870,000 تنخواہ کر دی گئی جس میں ٹیکس شامل نہیں ہے۔ یعنی ٹیکس کے تقریباً دو لاکھ بھی پی ٹی وی خود ادا کرے گا۔ اس کے علاوہ تین سو پچاس 350 لیٹر پیٹرول جس کی آج کے مطابق قیمت نناوے ہزار چار سو 99400 روپے ماہانہ ہو گی۔ اس شخص کو دیے جانے والی تنخواہ اور پیٹرول کے علاوہ ہر ماہ بنیادی تنخواہ کا دس 10 فیصد یعنی چھہتر ہزار 76000 ماہانہ بھی پی ٹی وی ادا کرے گا۔ اس طرح اس شخص کی تنخواہ بغیر ٹیکس کے دس لاکھ چالیس ہزار چھ سو 1040600 روپے ماہانہ بنتی ہے۔پاکستان ٹیلی وژن پر ساڑھے دس لاکھ ماہانہ لینے والے مایہ ناز سفارشیے نے اسرائیل کے حق میں خبریں چلا کر قومی پالیسی کے بخیے ادھیڑ ڈالے ہیں لیکن اسے بچانے کیلیے ایک نگران جان کی بازی لگانے کو تیار ہے۔.

عون ساہی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں