فواد چوہدری کے خلاف پنڈدادنخان میں ایک اور ایف آئی آر درج آج شام فواد چوہدری کو پنڈدانخان علاقہ مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا
اسلام آباد() سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کے خلاف کھاد ، چارپائی اور صوفہ چوری کا مقدمہ بھی درج ہو گیا ۔
تھانہ پنڈدادنخان جہلم میں درج ایف آئی آر میں کہا گیاکہ فواد چوہدری اپنے نامعلوم مسلح ساتھیوں ہمراہ30 نومبر 2020 کوچوہدری نعمان آصف کی بھائی شاہد آصف کے ڈیرے میں زبردستی داخل ہوئےاور اپنے ساتھیوں کی مدد سے ڈیرے سے 06 بوری یوریا،06 بوری ڈی اے پی، چارپائیاں، صوفہ سیٹ وغیرہ چوری کرکے لے گئے اور مکان کا قبضہ جمعہ خان بلوچ کے حوالے کردیا۔مکان وارگزار کروانے کے لیے سول کورٹ میں کیس دائر کرنے پر فواد چوہدری نے دوبارہ 3 نومبر 2023کو آکر اسلحہ کی نوک پر دھکمیاں دیتے ہوئے کیس واپس لینے کا دباو ڈالا۔
مدعی مقدمہ نے سابق وفاقی وزیر پر الزام عائد کیا کہ چوہدری فواد حسین نے قبل ازیں ستمبر 2020 میں سائل کے ایک بھائی طاہر آصف کو مروا دیا تھا۔