پاکستان کی مقتدرہ قوتیں پی ٹی وی کے نااہل سفارشی اور چند قوتوں کے آلہ کار ڈائریکٹر نیوز اور کرنٹ افئیرز عون ساہی کو بچانے کے لئے متحرک ہوگئیں
وفاقی وزیر اطلاعات مرتضٰی سولنگی سمیت مقتدرہ ادارے کے سینیئر افسر وزیر اعظم کے احکامات کے باوجود عون ساہی کو معطل کرنے کے بجائے
او،ایس،ڈی بنانے میں کامیاب ہوگئے
پی ٹی وی کی تاریخ میں اس سے زیادہ نااہل اور سازشی کردار کوئی نہیں آیا جس نے قومی ادارے کی دنیا بھر میں جگ ہنسائی کروائی بھارتی میڈیا کو پاکستان کے سیکورٹی کے اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کرنے کا مواد فراہم کیا ۔
پی ٹی وی نے آئی ایس پی آر کی تصدیق کے بغیر دل کے عارضے کی وجہ سے انتقال کرجانے والے ایک مسیح افسر انیل یوسف کی آخری رسومات کی خبر نشر کردی جس میں دعوی کیا گیا کہ میانوالی آپریشن میں شہید ہونے والے افسر کی آخری رسومات کا بتایا گیا
میانوالی ائیر بیس پر حملے کے سرکاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ پاک فوج اور پاک فضائیہ کے کسی افسر کو نقصان نہیں پہنچا
پی ٹی وی سے اس خبر سے پاکستان کے اس سرکاری موقف کی تردید ہوگئی اور بھارتی میڈیا نے پی ٹی وی کا خبر کو اچھالنا شروع کردیا
پی ٹی وی نے ریاستی اداروں کے موقف کے خلاف خبر چلا کر را سمیت پاکستان دشمنوں کو پاکستان مخالف پراپیگنڈا کے لئے مواد فراہم کردیا
بھارتی میڈیا نے اس کا بھرپور فائدہ اٹھایا
پاک فضائیہ کے احتجاج کے بعد وزارت دفاع نے سیکرٹری اطلاعات ظہور احمد کو شوکاز جاری کیا
پی ٹی وی انتظامیہ نے وزیر اطلاعات مرتضٰی سولنگی اور سیکرٹری اطلاعات ظہور احمد کی ملی بھگت سے لاہور کی خاتون رپورٹر کو معطل کرکے وہ لیٹر وزارت دفاع کو بھجوایا لیکن اس معطلی کے ڈرامے کو پاک فضائیہ نے قبول کرنے سے انکار کردیا اور وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کو اپنی تشویش سے آگاہ کیا
جس پر ایوان وزیراعظم سے فون پر سیکرٹری اطلاعات ظہور احمد کو فوری طور پر چارج چھوڑنے کی ہدایات کردیں
ممتاز اینکر اور صحافی شاہد میتلا نے وزیراعظم ہاؤس کے ذرائع سے سیکرٹری اطلاعات کی برطرفی کی خبر سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر جاری کردی
لیکن وزیر اطلاعات مرتضٰی سولنگی اور ایک سینئر فوجی افسر عون ساہی کو بچانے کی کوشش میں لگے تھے
وزیراعظم کے دفتر سے آج عون ساہی کو ڈائریکٹر نیوز اور کرنٹ افئیرز کے عہدے سے ہٹانے کے احکامات وزیر اطلاعات مرتضٰی سولنگی کو دئیے گئے
جنہوں نے عون ساہی کا ملازمت سے فارغ کرنے یا معطل کرنے کے بجائے انہیں او ایس ڈی بنا کر بچانے کی بھرپور کوشش کی جارہی ہے