سیکورٹی فورسز کا دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، تین دہشت گرد مارے گئے، تین دہشت گرد زخمی، لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر سمیت وطن کے چار سپوت بہادری سے لڑتے ہوئے شہید

سیکورٹی فورسز کا دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، تین دہشت گرد مارے گئے، تین دہشت گرد زخمی، لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر سمیت وطن کے چار سپوت بہادری سے لڑتے ہوئے شہید

*آئی ایس پی آر کے مطابق* سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر کی قیادت میں سیکورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں تین دہشت گرد مارے گئے جبکہ تین دہشت گرد زخمی ہو گئے، تاہم، شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران، وطن کے چار سپوت بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے، شہداء میں ٹیم لیڈر اسلام آباد کے 43 سالہ لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر، لکی مروت کے 31 سالہ نائیک خوشدل خان، چارسدہ کے 27 سالہ نائیک رفیق خان اور مری کے 33 سالہ لانس نائیک عبدالقادر شامل ہیں، علاقے میں ممکنہ طور پر موجود کسی بھی دہشت گرد کے خاتمے کے لئے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا گیا، ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں اور بہادر جوانوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں،،
ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر سمیت 4 سیکورٹی اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا، نماز جنازہ میں کور کمانڈر پشاور سمیت حاضر سروس افسران و جوانوں، سول حکام اور عوام کی بڑی تعداد کی شرکت، شہدا کو ان کے آبائی علاقوں میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا،


*آئی ایس پی آر کے مطابق* ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ساتھ بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہونے والے اسلام آباد کے 43 سالہ لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر، لکی مروت کے 31 سالہ نائیک خوشدل خان، چارسدہ کے 27 سالہ نائیک رفیق خان اور مری کے 33 سالہ لانس نائیک عبدالقادر کی نماز جنازہ پشاور میں ادا کردی گئی، شہدا کو ان کے آبائی علاقوں میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا، نماز جنازہ میں کور کمانڈر پشاور سمیت حاضر سروس افسران و جوانوں، سول حکام اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی، ترجمان کے مطابق مسلح افواج مادر وطن سے دہشت گردی کی لعنت کو ہر قیمت پر ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں،،


چئیرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا ضلع خیبر ،تیراہ میں دہشتگردوں سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے لیفٹیننٹ کرنل اور 3 فوجی جوانوں کے بلند درجات کی دعا

چییرمین سینیٹ کی شہداء کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی اور صبر جمیل کی دعا

پاک فوج کے جوانوں نے تیراہ میں وطن کی حفاظت کی خاطر جام شہادت نوش کیا، محمد صادق سنجرانی

پوری قوم کو اپنے شہداء پر فخر ہے، چئیرمین سینیٹ

امن کے دشمنوں کو اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے، چئیرمین سینیٹ

وطن کیلئے دھرتی کے ان بہادر ثپوتوں کی قربانیاں کبھی راہیگاہ نہیں جائیں گی، چئیرمین سینیٹ

ڈپٹی چئیرمین سینیٹ مرزامحمد آفریدی، سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر اسحاق ڈار اور قائد حزب اختلاف سینیٹر شہزاد وسیم نے بھی واقعے میں جام شہادت نوش کرنے والے سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی بلند درجات کی دعا کی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں