سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (SIFC) دبئی میں 5تا7نومبر2023ء پاکستان انویسٹمنٹ روڈ شو کی میزبانی کر رہی ہے. معیشت کے اہم شعبوں میں عالمی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے منعقد کی جا رہی ہے۔

٭سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (SIFC) دبئی میں 5تا7نومبر2023ء پاکستان انویسٹمنٹ روڈ شو کی میزبانی کر رہی ہے.

٭پاکستان انویسٹمنٹ روڈ شوپاکستان میں معیشت کے اہم شعبوں میں عالمی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے منعقد کی جا رہی ہے۔


٭ آج افتتاح کے روز روڈ شو نے بڑی تعداد میں عالمی تاجروں اور سرمایہ کاروں کو تقریب کی جانب راغب کیا۔

٭ SIFC کے عہدیداروں نے SIFC کے زیر اہتمام پاکستان میں بے پناہ امکانات اور سرمایہ کاری کے مواقعوں کو اجاگر کرتے ہوئے عالمی سرمایہ کاروں کے ساتھ وسیع،مثبت اورمصروف دن گزارا۔

٭ SIFC کے تحت منصوبوں کو اہم شعبوں میں ممکنہ سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے تیار کیا گیا تھا۔

٭ SIFC نے پہلے دن ہی خاطر خواہ توجہ حاصل کی اور مصروفیات کے دوران، سرمایہ کاروں کو SIFC پلیٹ فارم کے ذریعے ملک میں سرمایہ کاری کے ماحول کو تبدیل کرنے کے بارے میں بتایا گیا۔

٭ پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہوئے 30 پاکستانی فرموں نے پچ سیشنز (B2B) کے دوران اپنی پراجیکٹ کی تجاویز/ ترقی کی حکمت عملی پیش کی جس میں ایگریکلچر، آئی ٹی اور انرجی سمیت مختلف شعبے شامل تھے۔

٭ تقریب میں پاکستان کی ابھرتی ہوئی مارکیٹوں کے مقابلے میں سرمایہ کاری کے منظر نامے اور مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے آگے بڑھنے کے لیے منظم پینل ڈسکشن بھی شامل تھاجس میں سرکاری اور نجی ماہرین شامل تھے۔

٭ عالمی سطح پر غیر ملکی سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لیے جاری میگا روڈ شو ملکی تاریخ کا پہلا شوہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں