ڈیرہ اسماعیل خان۔۔سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت پر برہم
ہمیں آپکی سیکورٹی کی ضرورت نہیں آپ جیسے سیکورٹی دے رہے ہیں وہ سارا صوبہ دیکھ رہا ہے، علی امین گنڈاپور
پشاور ہائیکورٹ نے حکم جاری کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف جلسے جلوس اور ریلیاں نکال سکتی ہے لیکن انتظامیہ پی ٹی آئی کو نہ جلسے کرنے کی اجازت دے رہی ہے اور نہ ہی ریلی کی مختلف بہانے بناکر پی ٹی آئی لیڈرشپ اور کارکنان کے گھروں پر چھاپے پڑ رہے ہیں بار بار گرفتار کیا جارہا ہے، علی امین گنڈاپور
میں پشاور ہائیکورٹ اور عدالتوں سے درخواست کرتا ہوں کہ انتظامیہ عدالتوں کی احکامات نہیں مان رہی، الیکشن کا اعلان ہوچکا ہے ساری پارٹیاں جلسے جلوس منعقد کررہے ہیں لیکن صرف پی ٹی آئی کیلئے امن و امان کا مسئلہ بنایا جاتا ہے، علی امین گنڈاپور
انشاءاللہ آپ لوگ جتنے بھی ہتھکنڈے استعمال کرے جیت حق و سچ کی ہوگی جیت عمران خان کی ہوگی