پاک افغان سرحد چمن کے راستے 210گاڑیوں میں 5ہزار سے زائد افغان شہری افغانستان بھجوا دئیے گئے۔ انتظامیہ کے مطابق ملک بھر میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کاروائی کا سلسلہ جاری ہے۔ انتظامیہ نے بتایا کہ بلوچستان میں پا ک افغان سرحد چمن کے راستے سے افغان باشندوں کو افغانستان بھجوانے کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ روز باب دوستی چمن کے راستے 5246افغان باشندے افغانستان بھجوا دئیے گئے ہیں۔انتظامیہ نے بتایا کہ گزشتہ روز 477خاندانوں پر مشتمل 4788افراد واپس افغانستان گئے ہیں ان افراد میں 1717مرد، 1367خواتین اور 2162بچے شامل ہیں۔ انتظامیہ کے اعداد وشمار کے مطابق کراچی سے آنے والوں کی تعداد 2557، اسی طرح کوئٹہ سے 1166، خانو زئی سے 31،گلستان سے 49،دکی سے 50، چمن سے 260،لورالائی سے 115، مستونگ سے 20،خضدار سے 75،حیدر آباد اور تربت سے ایک،ایک،پشاور سے 2، زیارت سے 49، قلعہ سیف اللہ سے 84، قلعہ عبداللہ سے 74،میاں والی سے 22، مسلم باغ سے 61م، گجرات سے 9،لاہور سے 3،راولپنڈی اور میختر سے ایک، ایک،پشین سے 157افراد واپس گئے ہیں۔