کراچی میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف پولیس نے اکتیس اکتوبر کی ڈیڈ لائن کے بعد باقائدہ آپریشن کا آغاز کردیا ، سپر ہائی وے احسن آباد یثرب گوٹھ میں پولیس کی بھاری نفری نے آپریشن کرتے ہوئے پچاس سے زائد مشتبہ غیر ملکیوں کو حراست میں لے لیا
کراچی سائٹ سپر ہائی وے احسن اباد یثرب گوٹ کے مقام پر پولیس نے علی الصبح سرچ آپریشن کا آغاز کیا ، ایس ایس پی ایسٹ کا بتانا ہے کہ حکومتی ڈیڈ لاٸن ختم ہونے کے بعد غیر قانونی طور پر مقیم باشندوں کیخلاف آپریشن کیا گیا ہے ، ایسٹ پولیس کی جانب سے یثرب گوٹھ میں شروع کیا گیا سرچ آپریشن تین گھنٹے تک جاری رہا ، آپریشن کے دوران 50 پچاس سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ایس ایس پی ایسٹ پولیس عرفان بہادر کے مطابق زیر حراست افراد کا ڈیٹا مزید تصدیق کیا جائے گا۔ ڈیٹا تصدیق کے بعد غیر قانونی تارکین وطن کو بورڈنگ کیمپ منتقل کیا جاۓ گا۔ ایس ایس پی ایسٹ عرفان بہادر نے مزید بتایا کہ ڈسٹرکٹ ایسٹ کے مزید علاقوں میں بھی غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے خلاف جلد آپریشن شروع کیا جائے گا