اٹک کے گنجان آباد رہائشی علاقہ میں مسلح ڈکیتی کی واردات ، 3 نوجوان مسلح ڈاکو 52 سالہ سریا کے تاجر کو فائرنگ کر کے زخمی کرنے کے بعد ایک لاکھ 20 ہزار روپے کی رقم اور اس کا کھاتہ رجسٹر چھین کر فرار ، ریسکیو 1122 نے زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا ، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ، علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا تفصیلات کے مطابق ہمک گاءوں سے تعلق رکھنے والے سریا کے تاجر محمد نیاز ولد محمد یعقوب نے ماڈل پولیس اسٹیشن اٹک سٹی میں ایف آئی آر درج کرائی ہے کہ وہ المدینہ شاپنگ مال کے قریب سریا کا کاروبار کرتا ہے اور وہ نماز مغرب کے بعد دکان بند کر کے اکیلا پیدل اپنے گھر نگاہ سٹریٹ نزد مسجد تقویٰ دارالسلام کالونی اٹک جا رہا تھا اس کے پاس تھیلا میں ایک لاکھ 20 ہزار روپے اور دکان کا کھاتہ رجسٹر ہاتھ میں تھا سامنے سے موٹر سائیکل پر 3 نوجوان لڑکے آئے 2 نوجوان لڑکے موٹر سائیکل سے یک دم اترے ، میرا راستہ روک لیا ، مزاحمت شروع کر دی ان 2 میں سے ایک نے داڑھی اور دوسرا شیو بناتا ہے داڑھی والے نوجوان نے یک دم اپنی ڈب سے پسٹل نکالا اور دوران مزاحمت مجھ پر فائر کیا جو مجھے دائیں بازو پر لگا فائر لگنے کے بعد میں گر گیا دونوں ڈاکوءوں نے میرا کپڑے کا تھیلا جس میں رقم اور رجسٹر کھاتہ تھا اٹھا کر پیدل بھاگے فائر لگنے کے بعد موٹر سائیکل سوار ان سے پہلے موٹر سائیکل چلا کر بھاگ گیا تھا مجھے ریسکیو 1122 کے عملہ نے جو اطلاع پر فوری طور پر پہنچ گیا تھا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے زخمی محمد نیاز کو حالت تشویشناک ہونے پر راولپنڈی ہسپتال ریفر کردیا آئے روز چوری ڈکیتی کی وارداتوں سے تاجروں میں عدم تحفظ بڑھنے لگا ہے تاجروں نے ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی سے ڈاکوؤں کی گرفتاری اور تاجروں کو تحفظ فراہم کرنے کا پر زور مطالبہ کیا ہے پولیس نے انچارج چوکی سٹی اعوان شریف اے ایس آئی عابد علی نے زیر دفعہ 394 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔
