افسوس ناک حادثہ کشتی الٹ گئی۔
نارا کے کھینواری یوسی کے گائوں جمالدین شر کے رہواسیوں کی بارات سے بھری کشتی نارا کینال میں الٹنے سے 11افراد ڈوب گئے جن میں علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت 5افراد کو نارا کینال سے نکالا جبکہ کہ 6افراد کی تلاش جاری ہے۔
نارا کے یوسی کھینواری کے گائوں جمالدین شر کے رہواسی ایک طرف سے بارات لیکر دوسری طرف جا رہے تھے تو بیچ کینال میں کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے 11افراد ڈوب گئے تھے جن کو علاقہ کے غوطے خوروں اور ورٹا نے اپنی مدد آپ کے تحت 5افراد کو بچا لیا جبکہ 6افراد کی نارا کینال سے تلاش جاری ہے۔ ڈوبنے والوں میں 3 بچے اور 3 نوجوان شامل ہیں جن کی تلاش جاری دوسری طرف ڈوبنے والوں کے گھروں میں کھرام برپا ہوگیا ہے۔ شادی کی خوشی ماتم میں تبدیل ورٹا نے ریسکیو تنظیموں سے مدد کی اپیل کی ہے۔
۔