ہیوسٹن میں 52 سالہ پاکستانی امریکین ڈاکٹر طلعت جہاں خان کو انکے اپارٹمنٹ کے سامنے خنجر کے پے در پے وار کر کے قتل کر دیا ۔۔۔مبینہ ملزم 24 سالہ جوزف فریڈچ گرفتار ۔۔۔

ہیوسٹن میں 52 سالہ پاکستانی امریکین ڈاکٹر طلعت جہاں خان کو انکے اپارٹمنٹ کے سامنے خنجر کے پے در پے وار کر کے قتل کر دیا ۔۔۔مبینہ ملزم 24 سالہ جوزف فریڈچ گرفتار ۔۔۔

سندھ میڈیکل کالج کی 1996 کی فارغ اتحصیل ماہر اطفال ، 52 سالہ ڈاکٹر طلعت جہاں خان کو ہیوسٹن کے شہر کورنیے میں انکے اپارٹمنٹ کے باہر خنجر کے پے در پے وار کر کے قتل کر دیا ۔۔۔ مبینہ طور پر قاتل 24 سالہ میلز جوزف فریڈچ کو کچھ ہی دیر بعد گرفتار کر لیا گیا ۔۔
ہیوسٹن میں اس لرزا خیز قتل کی واردات پر اہل علاقہ اور پاکستانی امریکین میں خوف کی فضاء ۔۔۔پولیس قتل کی وجوہات بتانے سے گریزاں ۔۔۔مقتولہ حال ہی میں سیاٹل سے ہوسٹن منتقل ہوئی تھی ۔۔ پسماندگان میں 23 سالہ بیٹی اور 14 سالہ بیٹا ہے ۔۔۔
عزیز و اقارب کے مطابق ڈاکٹر طلعت نہایت قابل ، صوم و صلوت کی پابند ، شفیق خاتون تھیں ۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں