مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل کی ناگہانی موت خود کشی یا کسی نے قتل کیا قیاس آرائیاں دم توڑ گئیں متوفی کے سگے بھائی مولانا یوسف جمیل کا وڈیو بیان آگیا
گزشتہ کئی سالوں سے عاصم جمیل سخت ڈپریشن کی مرض میں مبتلا تھے،کئی دنوں سے اسے ڈپریشن کو کم کرنے کیلئے الیکٹرک شارٹ لگائے جارہے تھے،
میں انتہائی بوجھل دل سے انتہائی مشکل سے یہ ویڈیو میسج ریکارڈ کروا رہا ہوں کہ گزشتہ شام کو میرے چھوٹے بھائی عاصم جمیل کی ڈیتھ ہو گئی جو کہ ایک بہت بڑا فیملی کے لیے سانحہ ہے لیکن اس تکلیف کے عالم میں بھی مجھے میڈیا کی کی طرف اس لیے حاضر ہونا پڑا کہ بہت سی نیگیٹو خبریں ہیں مختلف خبریں غلط خبریں میڈیا پر چلائی جا رہی ہیں میں ان کی وضاحت کے لیے حاضر ہوا ہوں کہ میرے بھائی عاصم جمیل بچپن سے شدید ڈپریشن کے مریض سے اور پچھلے چھ ماہ سے ان کو جو ان کی بیماری کی شدت کی وجہ سے الیکٹرک شارٹ لگائے جا رہے تھے تاکہ ان کی ڈپریشن کو ان کی بیماری کو کنٹرول کیا جا سکے لیکن اس کے باوجود بھی ان کو اتفاقا نہ ہوا اور گزشتہ روز وہ اتفاقا گھر میں اکیلے تھے اور انہوں نے اپنی تکلیف اور اذیت کی وجہ سے باہر سیکیورٹی پہ تعینات جو گارڈ تھا ان سے بندوق لی اور اس سے اپنے اپ کو انہوں نے شورٹ کر دیا انا للہ وانا الیہ راجعون اس کے علاوہ جتنی بھی بات کی جا رہی ہے کوئی دشمنی نہیں تھی کسی نے حملہ نہیں کیا ایسی کوئی بات نہیں ہے کہ اللہ کی تقدیر تھی اور ہم اللہ کے اس۔ فصیلے کو قبول کرتے ہے۔ مولونا طارق جمیل کے بیٹے کا ویڈیو مواقف
ہماری فیملی گھر سے باہر تھی بھائی گھر اکیلے میں تھا
بھائی عاصم جمیل نے بیماری کی اذیت سے تنگ آکر سیکورٹی گارڈ سے بندوق لے کر خود کو گولی ماری،
طرح طرح کی افواہیں پھیلانے سے گریز کریں ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں،
عالمی مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل صاحب کا بیٹا فائر لگنے سے جاں بحق
رورل ہیلتھ سینٹر تلمبہ کے ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کر دی ہے معروف عالم دین کے بیٹے کے مبینہ طور پر گولی لگنے جاں بحق ہونے کا معاملہ
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا نوٹس، آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب کرلی گئی
شواہد اور فرانزک رپورٹ کی روشنی میں موت کی وجوہات کا تعین کیا جائے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور
ڈی پی او خانیوال، سینئر پولیس افسران موقع پر موجود، شواہد اکٹھے کر لئے گئے، ترجمان پنجاب پولیس
مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل کی نعش کو ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی عاصم جمیل کی نعش کو ان کے آبائی گاؤں رئیس آباد لے گیے
تلمبہ رورل ہیلتھ سینٹر کی طرف سے عاصم جمیل کی ڈیتھ رپورٹ جاری کر دی گئی
رپورٹ کے مطابق 7:25 عاصم جمیل کو تلمبہ فوت شدہ حالت میں رورل ہیلتھ سینٹر تلمبہ لائے گے
پوسٹ مارٹم پولیس اور لواحقین کے درمیان یہ طے پایا کہ پوسٹ مارٹم نہیں کیا جائے گا
لہزا اس لیے پولیس نعش کو ورثا کے حوالے کر دیا
اور پوسٹ مارٹم نہیں کیا گیا
تلمبہ مولانا طارق جمیل صاحب کے بیٹے عاصم جمیل کی نماز جنازہ بروز سوموار رات 8:30 بجے ان کے آبائی گاؤں رئیس آباد میں ادا کی جائے گی
خاندانی ذرائع
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحب زادے کی وفات پر مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا اظہار دکھ کا ٹویٹ
مولانا طارق جمیل صاحب اور ان کے اہل خانہ سے جواں سال فرزند عاصم جمیل کی وفات پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتا ہوں۔ شہباز شریف
اس حادثے پر ہم سب آپ کے غم میں شریک ہیں۔ یقیناً یہ ایک ناقابل برداشت غم ہے۔شہباز شریف
ہماری دعائیں اور ہمدردیاں آپ کے ساتھ ہیں۔ شہباز شریف
اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں بلند مقام عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔ آمین۔شہباز شریف
سربراہ استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین/ اظہار افسوس
جہانگیر ترین کا معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے بیٹے کے جاں بحق ہونے پر دکھ کا اظہار
جہانگیر ترین کا مولانا طارق جمیل سے اظہار تعزیت ، اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا
اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے ، جہانگیر ترین
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے عاصم جمیل کے حادثاتی انتقال پرگہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار
دکھ کی اس گھڑی میں اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، چیئرمین سینیٹ
چیئرمین سینیٹ نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات بلندی اور سوگواران کے لیے صبر جمیل کی دعا کی
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی،قائد ایوان سینیٹ سینیٹر اسحاق ڈار، قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم کا بھی عاصم جمیل حادثاتی انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی کا معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار
وزیر داخلہ کی مولانا طارق جمیل اور اہل خانہ سے تعزیت
جوان سال بیٹے کی موت ایک باپ کیلئے دنیا کا سب سے بڑا دکھ اور غم ہے، وزیر داخلہ
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے، وزیر داخلہ
ملتان:مولانا طارق جمیل کے بیٹے نفسیاتی مرض میں مبتلا تھے، آر پی او ملتان
ملتان:مولانا طارق جمیل کے بیٹے طویل عرصے سے نفسیاتی مرض کی ادویات کا بھی استعمال کررہے تھے، آر پی او ملتان
ملتان:جم میں ورزش کے دوران مولانا طارق جمیل کے بیٹے نے گارڈ سے پستول چھین لیا، آر پی او ملتان
ملتان:گارڈ سے پستول چھینے کے بعد مولانا طارق جمیل کے بیٹے نے خود کو گولی مار دی، آر پی او ملتان
ملتان:سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق مولانا طارق جمیل کے بیٹے نے خودکشی کی ہے، آر پی او ملتان
معروف عالم دین کے بیٹے کے مبینہ طور پر گولی لگنے جاں بحق ہونے کا معاملہ
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا نوٹس، آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب
شواہد اور فرانزک رپورٹ کی روشنی میں موت کی وجوہات کا تعین کیا جائے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور
ڈی پی او خانیوال، سینئر پولیس افسران موقع پر موجود، شواہد اکٹھے کر لئے گئے، ترجمان پنجاب پولیس
معروف عالم دین عالمی شہرت یافتہ مولانا طارق جمیل کا بیٹا گولی لگنے سے جاں بحق
مولانا عاصم جمیل نے اپنے سینے پر گولی ماری ۔ڈی ایس پی میاں چنوں
مولانا عاصم جمیل کو تشویشناک حالت میں تلمبہ رورل ہیلتھ سنٹر پہنچایا گیا
ہسپتال میں مولانا عاصم جمیل دم توڑ گیا
مولانا عاصم جمیل کی خود کشی کی وجہ سامنے نہ اسکی۔ ڈی ایس پی میاں چنوں محمد سلیم
ڈی پی او خانیوال اور فرانزک ٹیم نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیئے
مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل کے فائر لگنے سے جانبحق ہونے کا معاملہ
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق کا واقعہ کا نوٹس
واقعہ کی اطلاع پاکر پولیس رولر ہیلتھ سنڑ تلمبہ پہنچ گئی
کرائم سین یونٹ اور فرانزک لیب کی ٹیمیں شواھد اکٹھے کرنے کے لیے روانہ
واقعہ کی باریک بینی سے تفتیش کی جارہی بعد اصل حقائق حسب ضابطہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی
معروف عالم دین عالمی شہرت یافتہ مولانا طارق جمیل کا بیٹا گولی لگنے سے جاں بحق ۔
ملتان : انکے کزن کے مطابق مولانا عاصم جمیل نے خود کشی کی ہے ، آر پی او ملتان محمد سہیل چوہدری
مولانا عاصم نے اپنے سینے پر گولی ماری ۔۔ آر پی او ملتان سہیل چوہدری
پولیس موقع پر پہنچ کر مزید تفصیلات سامنے آئیں گی ۔ آر پی او
مولانا عاصم جمیل کی خود کشی کی وجہ سامنے نہ اسکی۔۔ڈی ایس پی میاں چنوں محمد سلیم
طارق جمیل کے بیٹے کی خودکشی
کچھ نہ کچھ ضرور ہوتا ہے کچھ کا لوگوں کو پتہ چل جاتا ہے کچھ کا صرف اسے پتہ ہوتا ہے جو قدرت کی جواب دہی کی چکی میں پیستا ہے ۔شوکت عزیز کا اکلوتا جوان بیٹا بھی اللہ نے لے لیا تھا طارق جمیل کا جوان بیٹا بھی لے لیا ۔ بیچو ستر فٹ کی حوریں اور فرعون کی ممی کے ناخن بڑھ جاتے ہیں جو کترنے کیلئے چوہے چھوڑے جاتے ہیں ،کرو عام لوگوں کو جھوٹ بول کر گمراہ اور کماؤ پیسے ۔اللہ نے جوان بیٹا لے لیا اب کمائیاں دوسروں کے بیٹے یعنی داماد کھائیں گے ۔ ہم نے کچھ عرصہ پہلے کالم کہاوتیں سچی ہوتی ہیں لکھا تھا اسے دوبارا پوسٹ کر رہے ہیں
کہاوتیں سچی ہوتی ہیں ؟ اظہر سید
کہاوت ہے خدا کی لاٹھی بے آواز ہوتی ہے ۔ یہ بھی کہاوت ہے قدرت کسی کو معاف نہیں کرتی ۔صدیوں کی انسانی دانش یہ بھی ہے وقت کی چکی بہت باریک پیستی ہے اور یہ بھی محاورہ ہے دیر ضرور ہوتی ہے اندھیر نہیں ہوتا ۔
معروف صحافی ایاز امیر کے باپ پر الزام تھا اس نے ایک لڑکی کی عصمت دری کی اور اس لڑکی نے اپنا بدلہ یوں لیا کہ موقع تلاش کر کے اسے قتل کیا اور لاش اس حال میں ملی اسکی “عزت”کاٹ کر اس کے منہ میں ڈالی ہوئی تھی ۔
نوے کی دہائی میں ایف سیون کے ایک بنگلہ سے روز رات کو ایک عورت کے چیخنے کی آوازیں آتی تھیں ۔اہل محلہ مسلسل پولیس کو رپورٹ کرتے تھے لیکن اس دور میں ایاز امیر کا طوطی بولتا تھا اور اپنی بیوی پر ہر روز تشدد کے باوجود پولیس داد رسی نہیں کرتی تھی ۔
ایاز امیر پر ایک کم عمر لڑکی کی عصمت دری کا مقدمہ بھی درج ہوا تھا لیکن ایاز امیر اپنے اثر رسوخ سے بچ نکلا ۔
آج صبح ایاز امیر کے بیٹے نے اپنی بیوی سارا کو قتل کر دیا ۔
صحافت کے معروف نام ضیا شاہد پر الزام تھا اس نے لاہور کے معروف کاروباری علاقہ میں ایک بلڈنگ کرایہ پر لی اور مالک پر توہین رسالت کا الزام لگوا کر گرفتار کرا دیا جو جیل میں قتل ہو گیا ۔پھر کیا ہوا ؟ ضیا شاہد کا نوجوان ،ہونہار اور شاندار بیٹا عدنان شاہد اچانک ہارٹ اٹیک سے انتقال کر گیا اور خود ضیا شاہد مختلف بیماریوں کا شکار ہو کر سسک سسک کر مرا ۔ضیا شاہد جو اپنے غرور کی وجہ سے ہمیشہ سر اٹھا کر بات کرتا تھا زندگی کے آخری دس سال اس نے کبڑے ہو کر گزارے کہ کمر کے مہرے کینسر کی وجہ سے جواب دے گئے تھے ۔
خوشنود علی خان کے بھائی خلیل ملک کو ایک لڑکی نے قتل کر دیا ۔
عمران خان کا سابقہ چیف آف سٹاف نعیم الحق ہمیشہ جھوٹ بولتا تھا اور پراپیگنڈہ کرتا تھا اسے ایک خوفناک بیماری لاحق ہو گئی آخری دنوں میں اس کے انتہائی قریبی لوگ بھی اس کے قریب نہیں جاتے تھے اور پھر وہ سسک سسک کر اس حالت میں مر گیا جبکہ عہدہ وفاقی وزیر کا تھا ۔
عامر لیاقت لوگوں کی عزتیں اچھالتا تھا ۔لوگوں پر کفر کے فتوے لگاتا تھا جس طرح مرا اللہ سے ہمیشہ ڈرنا چاہئے ۔
جنرل عثمانی جنرل مشرف کے مارشل لا کو مسلط کرنے والے کرداروں میں سے ایک تھا ۔کراچی کی ایک سڑک پر خستہ حالت میں اسکی کار سے لاش برآمد ہوئی ۔
جنرل مشرف اس وقت دوبئی کے ایک ہسپتال میں ایک نایاب بیماری کے ہاتھوں لمحہ لمحہ اپنے انجام کی طرف بڑھ رہا ہے اور اس بیماری کا کوئی علاج بھی نہیں ۔
جنرل احتشام ضمیر جو جنرل مشرف کے قریبی ساتھیوں میں تھے ریٹائرمنٹ کے بعد گھر میں آگ لگنے سے زندہ جل گئے ۔
ذوالفقار علی بھٹو کو سزائے موت سنانے والے چیف جسٹس مولوی مشتاق کے جنازے پر شہید کی مکھیوں نے حملہ کر دیا تھا اور لوگ جنازہ سڑک پر چھوڑ کر بھاگ نکلے ۔
جنرل ضیا الحق آسمانوں میں زندہ جل گیا اور آج فیصل مسجد میں اسکی قبر اس شعر کی عملی تفسیر ہے
“دیکھو مجھے جو دیدہ عبرت نگاہ ہو”
قدرت سب سے حساب لیتی ہے کچھ کا حساب کتاب سب کو نظر اجاتا ہے کچھ کا پتہ نہیں چلتا لیکن وہ بحرحال بھگت رہے ہوتے ہیں ۔
نتیجہ یہ ہے ظلم نہ کریں جواب دینا پڑے گا ۔ناانصافی نہ کریں قدرت کی چکی بہت باریک پیستی ہے ۔ملک اور قوم سے غداری نہ کریں انجام بہت خوفناک ہو گا ۔پیسے لے کر جھوٹ کو سچ نہ بنائیں ۔جو لکھیں جو کریں اپنے ضمیر کو جوابدہ بنا کر لکھیں اور کریں ۔ قدرت سے لڑنے کی طاقت ہے تو جو مرضی کریں اگر قدرت سے نہیں لڑ سکتے تو پھر انسان کے بچوں کی طرح زندگی گزاریں ۔
ساری زندگی رپورٹنگ کرتے گزر گئی بہت کچھ اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے اور بہت اچھی طرح پتہ ہے کہ عزت ،دولت اور طاقت سب کچھ عارضی ہے اور ہر چیز کا حساب کتاب ہوتا ہے ۔یہ ممکن ہی نہیں ظلم کریں اور بچ نکلیں ایک دن چکی کے پاٹ میں آنا ہی پڑتا ہے اور وقت بہت تیزی کے ساتھ گزر جاتا ہے۔