راولپنڈی پولیس نے الیکشن جیتنے اور بسنت پرہوائی فائرنگ کرنے والے ملزمان گرفتار

راولپنڈی

سی پی او کی ہدایت پر ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزمان کی ویڈیو زکے ذریعے شناخت اور گرفتاری کا سلسلہ جاری

تھانہ صادق آباد پولیس نے بسنت پر ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم ظفر اقبال اور تھانہ بنی پولیس نے الیکشن جیتنے پر ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم حامد سہیل کو گرفتار کر لیا،پولیس

ملزمان کی شناخت ہوائی فائرنگ کی ویڈیوز کے ذریعے کی گئی، پولیس

گرفتار ملزم ظفر اقبال سے پسٹل 30 بور اور سہیل حامد سے رپیٹر 12 بور معہ ایمونیشن برآمد، پولیس

ہوائی فائرنگ کرنے والوں کی ویڈیوز کے ذریعے شناخت کی جا رہی ہے، جن کے خلاف قانونی کاروائی کو یقینی بنایا جائے گا، ایس پی راول

سی پی او محمد احسن یونس کی طرف سے ایس پی راول، صادق آباد اور بنی پولیس کو شاباش

ہوائی فائرنگ کے ذریعے شہریوں کی جان کو خطرے میں ڈالنے اور اسلحے کی نمائش کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، سی پی او

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں