سعودی عرب میں ٹریفک حادثہ میں پاکستانی خاندان کے 4 افراد شہید عمرہ سے واپسی پر ٹرالر کی ٹکر میں میجر ارسلان زخمی والدہ اہلیہ بیٹا بیٹی جاں بحق،

سعودی عرب میں ٹریفک حادثے کے باعث پاکستانی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں پیش آئے ایک افسوسناک واقعے میں ایک پاکستانی فیملی ٹریفک حادثے شکار ہوئی جس کے نتیجے میں خاندان کے 4 افراد جاں بحق ایک شخص زخمی ہوگیا۔ بتایا گیا ہے کہ قطر میں تعینات پاکستان آرمی کے میجرارسلان اپنے اہل خانہ کے ہمراہ قطر سے عمرہ کرنے کے لیے مکہ مکرمہ پہنچے جہاں سے واپسی پر ان کی گاڑی کو اس وقت حادثہ پیش آیا جب مکہ مکرمہ کے قریب ہی گاڑی ٹرالر سے ٹکرا گئی۔
معلوم ہوا ہے کہ اس حادثے میں میجر ارسلان زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال میں انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے جب کہ میجر ارسلان کی والدہ، اہلیہ، بیٹا اور بیٹی جاں بحق ہوگئے، قطر سے پاکستانی حکام نے سعودی حکام سے رابطہ کرکے میتوں کو جلد پاکستان منتقل کرنے کے حوالے سے کام شروع کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں