کنٹرول لائن پر بھارتی فوج مزید 5 جوان کی جان لے گئی۔ کنٹرول کے قریبی علاقے سوناڑ میں جڑی بوٹی کی تلاش میں جانے والے جوانوں کو بھارتی فوج نے گولیوں کا نشانہ بنایا اور نعشیں بھی ساتھ لے گئے۔

کنٹرول لائن پر بھارتی فوج مزید 5 جوان کی جان لے گئی۔ کنٹرول کے قریبی علاقے سوناڑ میں جڑی بوٹی کی تلاش میں جانے والے جوانوں کو بھارتی فوج نے گولیوں کا نشانہ بنایا اور نعشیں بھی ساتھ لے گئے۔
وادی نیلم کے علاقے سوناڑ میں جڑی بوٹی کی تلاش میں قریبی جنگل میں مقامی نوجوان گئے مگر واپس نا آسکے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ 26 اکتوبر کو علی الصبح جڑی بوٹی کی تلاش میں جانے والے صدیق، سرفراز، فیاض، شیر افضل اور غلام رسول کی شہادت کی اطلاع بھارتی میڈیا سے ملی جن کو بھارتی میڈیا نے دہشت گرد اور درانداز بتا کر شہید کیا۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پانچوں جوان سوناڑ کے رہائشی اور محنت مشقت سے اپنے گھر کا چولہا جلاتے تھے۔ بھارتی فوج نے ناصرف معصوم شہریوں کو شہید کیا بلکہ اپنے کرتوت چھپانے کے لئے ان پر دہشت عسکریت پسندی کا جھوٹا الزام بھی لگا دیا گیا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی سوناڑ میں فضا سوگوار ہے جبکہ لواحقین کا مطالبہ ہے کہ حکومت پاکستان پانچوں جوانوں کی نعشوں کی واپسی کے لئے سفارتی سطح پر کردار ادا کرے۔ پانچوں عام شہریوں کی شہادت 26 کمسن بچوں کو یتیم بھی کر گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں