وطن کی خاطر دو اور جوان شہید ہوگئے خیبر اور جنوبی وزیرستان میں دو آپریشن ایک دہشتگرد مارا گیا دو،گرفتار

خیبرپختونخوا میں دو واقعات ہوئے۔ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں کیا گیا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک دہشت گرد کو جہنم واصل کر دیا گیا، جب کہ دو دہشت گرد زخمی ہوئے جنہیں سیکیورٹی فورسز نے گرفتار کر لیا۔ ان دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، جو علاقے میں سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں سرگرم رہے۔
ایک اور واقعے میں، جنوبی وزیرستان کے ضلع سرویکائی کے عام علاقے میں ایک دیسی ساختہ بم پھٹ گیا اور اس کے نتیجے میں دو بہادر سپاہی؛ سپاہی بنارس خان (عمر: 23 سال، رہائشی ضلع اورکزئی) اور سپاہی عبدالکریم (عمر: 23 سال، ساکن ضلع خیبر) نے شہادت قبول کی۔
علاقے میں موجود دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے کیونکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں