_بلوچستان میں پولیس افسران کی کمی پوری کرنے کے لیے اہم اقدام، گریڈ 18 کے 16 افسران ایک سال کے لیے تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری_
کوئٹہ وفاقی حکومت نے بلوچستان میں پولیس افسران کی خدمات فراہم کرنے کے لیے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 18 کے 16 افسران کو ایک سال کے لیے حکومتِ بلوچستان کے سپرد کر دیا ہے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پولیس سروس آف پاکستان کے 46ویں کامن ٹریننگ پروگرام سے تعلق رکھنے والے افسران کو ان کی موجودہ تعیناتیوں سے تبدیل کر کے فوری طور پر حکومتِ بلوچستان میں خدمات انجام دینے کے لیے بھیجا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں ہدایت کی گئی ہے کہ متعلقہ صوبائی حکومتیں اور محکمے ان افسران کو فوری طور پر ریلیو کریں تاکہ وہ حکومتِ بلوچستان میں اپنی ذمہ داریاں سنبھال سکیں۔