بھارتی فورسز کی ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی
بھارتی فورسز نے ظفر وال سیکٹر سیالکوٹ میں ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی جس پر پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی۔
ذرائع کے مطابق بھارتی فورسز نے پہلے ظفر وال سیکٹر میں کواڈکوپٹر ڈرون سے در اندازی کی کوشش کی جس پر پاکستانی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے در اندازی کی بھارتی کوشش ناکام بنا دی۔
جس کے بعد بھارتی فورسز نے کواڈکوپٹر کی در اندازی کی ناکامی چھپانے کے لیے پاکستانی پوسٹوں پر بلا اشتعال فائرنگ شروع کر دی۔
ذرائع کے مطابق پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے مطابق سرحدی علاقوں میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ،، مساجد میں اعلانات بھی کرائےجا رہے ہیں، متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی کیمپ قائم کیے جا چکے ہیں، محتلف علاقوں سے نقل مکانی کا سلسہ بھی شروع ہے