خان پور:تھانہ ظاہر پیر کی حوالات میں مقید قیدی ملزمان کی ویڈیو ٹک ٹاک پر وائرل،ویڈیو میں ملزمان نے پنجاب پولیس کے نظام کو چیلنج کر دیا،بغیر مقدمہ ملزمان حوالات میں کیسے پہنچے، ایس ایچ او ملزمان کی حوالات میں موجودگی سے لاعلم۔حوالات میں مقید ملزمان کی ویڈیو کا ٹک ٹاک پر وائرل ہونا پولیس کے لمحہ فکریہ ہے،شہریوں کا ڈی پی او رحیم یار خان سے نوٹس لینے کا مطالبہ
پولیس سرکل خان پور کے تھانہ ظاہر پیر کی حوالات میں مقید ملزمان کی ٹک ٹاک پر ویڈیو وائرل ہو گئ،ملزمان ویڈیو میں پولیس نظام کو چیلنج کررہے ہیں جبکہ ایس ایچ او پولیس تھانہ ظاہر پیر حاجی یسین ملزمان کی حوالات میں موجودگی سے لاعلم ہیں ،انھوں نے کہا ملزمان حسن بشیر کا تھانہ ریکارڈ میں اندراج مقدمہ نہیں ہے تاہم ملزمان حوالات میں کیسے پہنچے،جبکہ شہریوں کا کہنا کہ تھانہ ظاہر پیر کی حوالات سے ویڈیو بن کر ٹک ٹاک پر وائرل ہونا پنجاب پولیس کے لیے لمحہ فکریہ ہے ،شہریوں نے ڈی پی او رحیم یار خان رضوان عمر گوندل سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔