*نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے معروف کاروباری شخصیت اور پاکستان سروسز لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مرتضیٰ ہشوانی کی ملاقات*
*مرتضیٰ ہشوانی نے وزیراعظم کو ملک میں معاشی استحکام لانے کی کامیاب کوششوں پر خراج تحسین پیش کیا*
*ملاقات میں ملک کی کاروباری استعداد کو مکمل طور پر بروئے کار لانے پر گفتگو*
*مرتضیٰ ہشوانی نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کے ذریعے ملک کی کاروباری کمیونٹی اور حکومت کے مابین کاروباری اشتراک کی تجویز پیش کی*
*خنجراب پاس سے لے کر سوات تک کے علاقے میں سیاحت کی لامحدود استعداد موجود ہے، وزیراعظم*
*پاکستانی کاروباری کمیونٹی اور چینی تعاون کے ذریعے خنجراب پاس سے لے کر سوات تک کے علاقے کے سیاحتی شعبے میں خاطر خواہ کام کیا جا سکتا ہے، وزیراعظم*
*ملاقات میں اچھے مقامات میں موجود سرکاری ملکیتی عمارتوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے کاروباری سرگرمیوں کے لیے بروئے کار لانے پر گفتگو*