پی ٹی وی میں تباہی اور بربادی کی نگران حکومت میں شروع ہونے کہانی سے پردہ اٹھ گیا جب ملین ڈالر کمانے کے پراجیکٹ پی ٹی وی فلیکس کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا کرکٹ کے ڈیجیٹل رائٹس لینے کے لئے پی ٹی وی کا او ٹی ٹی بنایا گیا تھا

پی ٹی وی میں تباہی اور بربادی کی نگران حکومت میں شروع ہونے کہانی سے پردہ اٹھ گیا جب ملین ڈالر کمانے کے پراجیکٹ پی ٹی وی فلیکس کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا کرکٹ کے ڈیجیٹل رائٹس لینے کے لئے پی ٹی وی کا او ٹی ٹی بنایا گیا تھا

اس سے پہلے اسامہ اظہر کو گریڈ 9 دے کر پی ٹی وی سپورٹس کا ڈائریکٹر پی ٹی وی بورڈ نے بنایا تھا لیکن دو دن بعد یہ آرڈر بھی واپس لے لیا گیا

اسلام آباد کے باخبر حلقوں میں یہ افواہیں گردش کررہی تھیں کہ کچھ نجی میڈیا کارٹلز کی کوششیں ہیں کہ پی ٹی وی کو اتنا مالی نقصان پہنچا جائے کہ کرکٹ ورلڈکپ کے رائٹس حاصل کرنے کی بولی میں حصہ نے لے سکے
اس سے قبل پی ٹی وی سپورٹس کو نقصان پہنچانے کے ذمہ دار سابق ڈائریکٹر سپورٹس ڈاکٹر نعمان نیاز کو چور دروازے سے بحال کرکے سوشل میڈیا کا ڈائریکٹر لگادیا گیا تھا تاکہ وہ سپورٹس کے معاملات دیکھیں
ڈاکٹر نعمان نیاز پی ٹی آئی کے دور حکومت میں ورلڈ کپ کے رائٹس ایک ایسے ٹی وی چینل کو دے چکے تھے جس کے پاس سپورٹس کا لائسنس بھی نہیں تھا
فیفا ورلڈ کپ میں بھی وہ پی ٹی وی کو رائٹس نہ دلاسکے ان پر 25 کروڑ روپے سے زائد پی ٹی وی سپورٹس کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے وزارت اطلاعات کی ایک سینئر خاتون افسر کی انکوائری کے نتیجے میں ڈاکٹر نعمان نیاز جیسے کرپٹ آدمی کو معطل کیا گیا تھا
پی ٹی وی میں ایک کرپٹ ٹولہ اس وقت لوٹ مار میں مصروف ہے بتایا گیا کہ پی ٹی وی کو نقصان پہنچانے کے عوض انہوں نے بیس کروڑ روپے پکڑے ہوئے ہیں
بتایا گیا ہے سابق،وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی جانب سے سراہے جانے والے سابق،وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی فلیگ شپ پراجیکٹ پی ٹی وی فلیکس کو اچانک بند کرنے سے سازش کا پتہ چل گیا

پی ٹی وی کے ڈیجیٹل پورٹل ، پی ٹی وی فلیکس کو اس وقت بند کرنے کا شوشہ چھوڑنے کے پیچھے پی ٹی وی کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے کی سازش ہے تاکہ اگلے چار سال کے لئے کرکٹ ورلڈ
کپ کے ڈیجیٹل رائیٹس پرائیویٹ سیکٹر کو دلاۓ جاسکیں اور پی ٹی وی اس دوڑ سے باہر ہو جائے کیا خوب سازش رچائی ہے وزارت اطلاعات کے ہٹ مین نے اپنی جیب گرم کرنے کیلئے پی ٹی وی اور قومی مفاد جائے کھو کھاتے میں ڈال دیا ، دیکھنا یہ ہے اب ان قومی مفادات کی رکھوالی کون کرے گا !!!

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں