پاکستان تحریک انصاف کے زیرِ حراست قائدین کے مقدّمات میں ظالمانہ طوالت کا معاملہ
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ڈاکٹر یاسمین راشد، سینیٹر اعجاز چودھری، میاں محمود الرشید، عمر سرفراز چیمہ اور عالیہ حمزہ سمیت دیگر زیرِ حراست قائدین و کارکنان کو طویل عدالتی کارروائی کے ذریعے ریاستی عتاب کا نشانہ بنانے کی شدید مذمت
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر قائدین اور کارکنان ملکی تاریخ کے بدترین سیاسی و ریاستی انتقام کی زد میں ہیں، ترجمان تحریک انصاف
گزشتہ پانچ ماہ سے ملک میں لاقانونیّت کا مکروہ کھیل جاری ہے اور نظامِ انصاف اپنی ساکھ تک برقرار رکھنے میں ناکام ہورہا ہے، ترجمان تحریک انصاف
تحریک انصاف کے زیرِ حراست قائدین میں سے اکثر کے چالان تک عدالتوں میں پیش نہیں کئے گئے نہ رسمی پیشیوں کے علاوہ ان کے مقدمات پر کارروائی آگے بڑھائی گئی ہے، ترجمان تحریک انصاف
جیل میں قیدضمیر کے قیدی چیئرمین عمران خان کے ساتھیوں کو بنیادی آئینی حقوق اور انصاف سے محروم رکھنے کیلئے پراسیکیوشن اور عدلیہ کی ذیلی شاخوں کے مابین ایک اشتراکِ بِد کا تاثر عوام میں پختہ ہورہا ہے، ترجمان تحریک انصاف
پراسیکیوشن تمام تر توانائیاں جھوٹے مقدمات قائم کرنے میں لگا رہی ہے جبکہ عدالتوں کی قابلِ ذکر اکثریت قانون و انصاف کے تقاضوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ریاستی مشینری کے ہاتھوں میں کھلونا بنی ہوئی ہیں، ترجمان تحریک انصاف
نچلی عدالتوں میں جاری ظلم پر عدالتِ عظمیٰ کی خاموشی نےملک میں لاقانونیّت کے فروغ اور حوصلہ افزائی کا سامان کررہی ہے، ترجمان تحریک انصاف
عدلیہ شہریوں خصوصاً بےگناہ سیاسی کارکنان کیخلاف ریاستی وحشت کو خاموش جواز بخشنے کی بجائے ملک میں انصاف کا شیرازہ بکھرنے سے بچائے، ترجمان تحریک انصاف
تحریکِ انصاف کی تمام زیرِ حراست قائدین کا منصفانہ سماعت کا آئینی حق تسلیم کیا جائے اور ان کے مقدمات پر شفاف انداز میں کارروائی مکمل کرتے ہوئے انہیں ریاست کی عریاں وحشت سے نجات دلوائی جائے، ترجمان تحریک انصاف