پی ٹی وی مالی بحران کی جانب بڑھ رہا ہے یا میڈیا ہائوسز کے کارٹل کا نشانہ بن رہا ہے گزشتہ دور حکومت میں پی ٹی وی فلیکس کا شروع کئے جانے والا فلیگ شپ منصوبہ رول بیک کرنے کی سازشیں بھی نگران حکومت میں شروع

پی ٹی وی مالی بحران کی جانب بڑھ رہا ہے یا میڈیا ہائوسز کے کارٹل کا نشانہ بن رہا ہے
گزشتہ دور حکومت میں پی ٹی وی فلیکس کا شروع کئے جانے والا فلیگ شپ منصوبہ رول بیک کرنے کی سازشیں بھی نگران حکومت میں شروع ہوگئی ہیں
باخبر ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ چند ہفتوں میں پی ٹی وی میں ایک کروڑ سے زائد ماہانہ پر نئے اینکر موجودہ نگران وزیر اطلاعات نے رولزکی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھرتی کرائے کہ پی ٹی وی کے کئی اہم منصوبوں کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا
سابق وزیر اطلاعات محترمہ مریم اورنگزیب نے اپنے دور حکومت میں پی ٹی وی فلیکس کے منصوبے کا کریڈٹ بھی لیا تھا
سابق وزیر اعظم شہباز شریف اور موجودہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پی ٹی وی فلیکس کو بہترین منصوبہ قرار دیا تھا،
پی ٹی وی فلیکس کے پراجیکٹ کے بند ہونے سے پی ٹی وی کی آرکائیو میں پڑی ہوئی قیمتی وڈیوز تاریخی ورثہ اور اپنے وقت کے مشہور ڈراموں کا ذخیرہ ضائع ہونے یا غیر متعلقہ افراد کے ذریعے یو ٹیوب پر فروخت ہونے لگے گا اور پی ٹی وی اپنی قیمتی آرکائیو کو اپنے پلیٹ فارم پر پیش کرنے سے محروم رہ جائے گا

مریم اورنگزیب پی ٹی وی کو ترقی دینے والی واحد وزیر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں