پشاور: چمکنی میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید پولیس اہلکار کی نماز جنازہ ادا، پولیس حکام کی شرکت

پشاور: چمکنی میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید پولیس اہلکار کی نماز جنازہ ادا، پولیس حکام کی شرکت

پشاور کے تھانہ چمکنی کی حدود میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکار کی نماز جنازہ ملک سعد شہید پولیس لائنز پشاور میں ادا کردی گئی۔

نماز جنازہ میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، آئی جی پولیس ذوالفقار حمید، سی سی پی او پشاور میاں سعید سمیت دیگر پولیس اور عسکری حکام نے شرکت کی۔

پولیس کے چاک و چوبند دستے نے شہید اہلکار کو سلامی پیش کی۔ نماز جنازہ کے موقع پر پولیس افسران نے شہید اہلکار کی خدمات اور قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں